برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ پیچھے رہ گیا لیکن پھر بھی پیچھے نہ رہا،اس کی ویمنز کرکٹ توکچھ نہ کرسکی،اس لئے کچھ ہاتھ نہ آیا۔بدھ کی شب جب پاکستان نے ایک گولڈ میڈل جیتا تو مبارکباد دینے والوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ پیچھے نہیں رہا۔خیر یہ اچھا کیا۔
پی سی بی نے اپنے سوشل میڈیا ٹوئٹر اکائونٹ سے لکھا ہے کہ پی سی بی محمد نوح دستگیر بٹ کو پاکستان کے لئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔پی سی بی پاکستان کے لئے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مسرور ہے۔
آسٹریلیا ویمنز ٹیم کے خلاف پاکستان کے لئے 161 رنزکا ہدف
برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے 109 ویٹ لفٹنگ پلس میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔انہوں نے 405 کلوگرام وزن اٹھاکر تاریخ رقم کی ہے۔پاکستان جوڈو میں بھی ایک میڈل جیت چکا ہے۔پاکستانی میڈلز کی تعداد اب 2 ہے۔
ویمنز کرکٹ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے بارباڈوس کو 100 رنز سے شکست دے دی،فاتح ٹیم نے 4 وکٹ پر 162 اسکور کئے۔ناکام ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 62 رنز بناسکی۔پاکستانی ٹیم اس بارباڈوس سے ہاری تھی۔بھارت اور آسٹریلیا سے بھی پاکستان ہارا۔یوں آسٹریلیا پہلے اور بھارت دوسرے نمبر کے ساتھ سیمی فائنل میں چلے گئے ہیں۔