لاہور،چٹاگرام:کرک اگین رپورٹ
پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے اعتراف کیا ہے کہ آج دونوں ٹیسٹ میچز میں توقعات کے برخلاف کام ہوا ہے۔کان پور میں نیوزی لینڈ اور چٹاگرام میں بنگلہ دیش نے حیران کردیا ہے۔میرا خیال تھا کہ بنگلہ دیش والے پچز گیلی کرتے ہیں،اس لئے پہلے بیٹنگ مشکل ہوگی،ایسا ہوا بھی،جب 4 بنگلہ دیشی پلیئرز 50 سے پہلے آئوٹ کردیئے تھے،اگلا کام اسپنرز کا تھا لیکن میں نے کل بھی ذکر کیا تھا کہ یاسر شاہ کی یاد آئے گی،انضمام کہتے ہیں کہ موجودہ اسپنرز کا تجربہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
سابق چیف سیلکٹر کہتے ہیں کہ پاکستان کو چوتھی اننگ میں 150 سے 200 اسکور کا ہدف مل گیا تو یہ مشکل ہوجائے گا۔ویسے بنگلہ دیش کے پاس بھی کوئی اچھے اسپنرز نہیں ہیں لیکن بہر حال وکٹ ٹوٹ گئی تو مشکلات بڑھیں گی،پاکستانی ٹیم میں اس حوالہ سے پریشانی ہوسکتی ہے۔
انضمام الحق نے جو بات کی ہے،وہ اس لئے بھی درست ہے کہ کرک اگین نے اپنی ٹائٹل سٹوری میں میچ سے قبل ہی لکھا تھا کہ ٹیم کے پاس تجربہ کی کمی ہے،یہ نقصان کا سبب بھی بن سکتی ہے۔پاکستانی ٹیم کے لئے میچ میں واپسی کی آسان صورت یہ ہے کہ بنگلہ دیش کی باقی ماندہ 6 وکٹیں 50 سے 80 اسکور میں گرائی جائیں۔پھر پہلی اننگ میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرکے 150 رنز تک برتری لی جائے،اس کا مطلب یہ ہوگا کہ پاکستان کم سے کم 470 اور زایادہ سے زیادہ 500 سے تھوڑا اوپر اسکور کرے۔بظاہر یہ مشکل لگتا ہے۔
آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کوالیفائر،جنوبی افریقا اور بھارت سمیت کئی ممالک کی سیریز خطرے میں
سابق پاکستانی کپتان نے بھارت اور نیوزی لینڈ میچ کے دوسرے روز کے کھیل پر اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ کیویز کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے کوئی وکٹ نہیں دی۔میں بھارت کا اسکور اتنا ہی توقع کررہا تھا لیکن میں یہ خیال نہیں کررہا تھا کہ نیوزی لینڈ والے دن بھر بیٹنگ کرکے ایک وکٹ بھی نہیں دیں گے۔میرے لئے نہایت حیران کن بات تھی۔اب بھی مجھے بھارت سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔
انضمام کہتے ہیں کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کو ایک جیسا مسئلہ درپیش ہوگا کہ چوتھی اننگ میں دونوں کو 150سے 200 تک بھی ہدف مل سکتا ہے اور دونوں پھنس سکتے ہیں۔کیویز کے لئے بہتری یہ ہوگی کہ وہ 500 اسکور کریں،اگر یہ بھی 350 تک آئوٹ ہوگیا تو پھر بھارت دوسری اننگ میں 200 کا ہدف سیٹ کرجائے گا۔میرا خیال ہے کہ دونوں میچز دلچسپ ہوگئے ہیں۔
چٹاگانگ ٹیسٹ کا پہلا روز:بنگلہ دیش کا اسکور 4 وکٹ پر 253 اسکور
کان پور ٹیسٹ کا دوسرا روز:بھارت 345 اسکور،نیوزی لینڈ 129 اسکور بناکسی وکٹ کے نقصان پر۔