| | | | | | | | |

آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کوالیفائر،جنوبی افریقا اور بھارت سمیت کئی ممالک کی سیریز خطرے میں

ہرارے،سنچورین ،کرک اگین رپورٹ

کورونا نے ایک بار پھر کرکٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،اس بار 2 ممالک کی باہمی سیریز سمیت آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر کے ملتوی ہونے کا امکان ہوگیا ہے۔بائیوسیکیور ببل سمیت تمام آپشنز بے کار ثابت ہورہی ہیں۔

کرکٹ کی دنیا کا بڑا دھماکا،سیکسی سیکنڈل گلے پڑگیا،ٹم پین پوری ایشز سیریز سے باہر

نیدر لینڈ ٹیم جنوبی افریقا کے دورے پر ہے،جمعہ کو اس کا پہلا ون دے میچ جاری تھا،ادھر زمبابوے میں آئی سی سی ورلڈ کپ کوالئیفائر ویمنز کپ کھیلا جارہا ہے۔پاکستان بھی اس میں شریک ہے۔

جنوبی افریقا میں کووڈ کے نئے کیسز اور کورونا کی نئی شکل کے ابھرنے کے بعد آئر لینڈ نے تو واضح اعلان کردیا ہے کہ وہ اس ایونٹ میں آئی سی سی اور میزبان ملک کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔آئرلینڈ کے 2 میچز ابھی باقی ہیں اور اگلا میچ اس کا پیر کو سری لنکاسے ہونا ہے۔

ایونٹ پر خطرات اس لئے بھی منڈلارہے ہیں کہ انگلینڈ نے زمبابوے سمیت 6 جنوبی افریقی ممالک کو ریڈ لسٹ میں ڈال دیا ہے۔

کرکٹ آئرلینڈ نے واضح اعلان کیا ہے کہ وہ انٹر نیشنل کرکٹ کونل،مقامی حکومت اور اپنے حکومتی لوگوں سے رابطے میں ہے،حتمی فیصلہ اگلے چند گھنٹوں میں ہوگا۔

ادھر جمعہ کو سنچورین میں پہلا ایک روزہ میچ کھیلنے اور 278 رنزکے تعاقب میں جانے والی نیدر لینڈ ٹیم نے بھی اپنے اگلے دورے پر شکوک ظاہر کردیئے ہیں،اس کا اعلان اب چند گھنٹوں میں ہوگا۔

ادھر بھارت کا اگلے ماہ کا دورہ جنوبی افریقا بھی خطرات کا شکار ہوجائے گا،کہا جاسکتا ہے کہ کورونا نے ایک بار پھر کرکٹ پر اپنے پنجے گاڑھ دیئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *