راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کی سست بیٹنگ،پنڈی کے ڈھلتے سائے میں اننگ ڈکلیئر،بابر کے خواب بکھر گئے
پاکستان نے سلو بلے بازی کے بعد قریب 2 دن کھیل کر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی ہے۔آسٹریلیا کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز اختتامی لمحات میں 4 وکٹ پر 476 رنز کے ساتھ بابر اعظم نے اننگ ختم کرنے کا اعلان کیا۔
نتیجہ میں پیٹ کمنز کی امپائر سے بحث۔ ہوئی۔امپائرز نے بابر اعظم کو فاسٹ باؤلز استعمال کرنے سے روک دیا۔
دوسرے روز کی خاص بات اظہر علی کی 185 رنز کی اننگ تھی۔امام نہایت سست روی سے کھیل کر 157 کرسکے۔بابر اعظم 36 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔
رضوان نے 29 اور افتخار احمد نے13 رنز بنائے۔ناقابل سشکست رہے۔
لائن، کمنز اور لبوشین نے ایک ایک وکٹ لی۔
جواب میں آسٹریلیا نے ایک اوور میں بناکسی نقصان کے 5 رنز بنائے تھے کہ میچ روک دیا گیا۔