دبئی،ممبئی،لندن:کرک اگین رپورٹ
پاکستان کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر کیا چل رہا ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ سیمی فائنل میں پاکستان جمعرات کو ہارا ہے اور انگلینڈ بدھ کے روز ہار گیا تھا،یہ دونوں نتائج اکثر کرکٹ دنیا کے لئے نہایت حیران کن اور غیر متوقع تھے۔
نیوزی لینڈ اسٹارپلیئر سے محروم،دنیا کا چھٹا ملک نیا ورلڈ ٹی 20 چیمپئن ہوگا
بھارتی میڈیا میں 24ا کتوبرکی پاکستانی شکست کے بعد پہلی بار کچھ کھلکاریاں دکھائی دیں،ایسا لگتا تھا کہ جیسے پاکستان کی ناکامی پر وہ بھی بہت خوش تھے۔سابق کپتان سنیل گاواسکر تو ٹی وی تبصرے میں اپنا موبائل ہی زمین پر گرابیٹھے۔سابق بھارتی اوپنر دبئی سے اپنے ملک ایک ٹی وی چینل پر تھے۔میزبان نے اس پرکہا کہ گاواسکر جی،لگتا ہے کہ آسٹریلیا کی فتح،پاکستان کی شکست کی خوشی میں موبائل فون ہی نیچے گرادیا،اس پر گاواسکر نے خوشی سے کہا ہے کہ معاملہ ایسا ہی ہے۔
سنیل گاواسکر نے اپنے تبصرے میں پاکستان کی خراب فیلڈنگ،نو بالز،حسن علی کی پورے ایونٹ میں ناکامی کے باوجود سلیکشن سمیت تمام وجوہ پر روشنی ڈالی۔ساتھ میں کہا ہے کہ میچ بہت اچھا ہوا ہے۔
بھارتی تجزیہ نگاروں نے اس بات پرا تفاق کیا ہے کہ 90 فیصد میچ پاکستان کے ہاتھوں میں تھا۔پاکستان نے اپنی غلطیوں سے یہ میچ آسٹریلیا کو دے دیا۔
دوسری جانب اسی شو میں انگلینڈ کے سابق کپتان بین سٹوکس کا بھی مذاق اڑایا گیا،جنہوں نے ایونٹ کے شروع میں پیش گوئی کی تھی کہ فائنل پاکستان اور انگلینڈ کا ہوگا۔میزبان بولے کہ وقت سے پہلے بولوگے تو ایسا ہی ہوگا،گاوسکر نے کہا ہے کہ وہ 6 یا 7 ماہ سے کرکٹ سے باہر ہیں،ان کا بولنا بھی تو کیا بولنا۔
جمعہ 12 نومبر کو بین سٹوکس کی اس ٹویٹ کو ٹرول کردیا گیا،صارفین نے بہت مذاق اڑایا ہے۔یہ ایک عجب بات ہے،اس لئے کہ انگلش آل رائونڈر نے یہ پیش گوئی اس وقت کی تھی،جب بھارت پاکستان اور نیوزی لینڈ سے ہارگیا تھا،انگلینڈ نے آسٹریلیا کا عرس پڑھ دیا تھا۔