| | | | | | | | | | | |

نیوزی لینڈ اسٹارپلیئر سے محروم،دنیا کا چھٹا ملک نیا ورلڈ ٹی 20 چیمپئن ہوگا

دبئی،کرک اگین رپورٹ

Image source Twitter

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگا ہے۔اتوار کو اس کا مقابلہ اس کے روایتی حریف آسٹریلیا سے ہے،دنیا بھر کی نگاہیں اس پر مرکوز ہیں،ایسے میں کیوی ٹیم اپنے ایک اسٹار سے محروم ہوگئی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں 38 بالز پر 46 رنزکی اننگ کھیلنے والے ڈیون کونوے نہ صرف ورلڈ کپ فائنل بلکہ اس کے بعد دورہ بھارت سے بھی باہر ہوگئے ہیں،ان کے ہاتھ میں فریکچر کی تصدیق ہوگئی ہے۔

پاکستانی ٹیم 2 پلیئرز کے سر،حسن سمیت پریشر گروپ ناکام،پردہ چاک، کپتان کی انوکھی ،میڈیا کی نئی پروٹیکشن مہم

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ ٹی 20 کپ کا فائنل اتوار 14 نومبر کو ہوگا،آسٹریلیا کا یہ دوسرا اور نیوزی لینڈ کا پہلا فائنل ہے۔دونوں اس سےق بل کبھی چیمپئن نہیں بن سکے،دنیا اس بار نیا ٹی20 ورلڈ چیمپئن دیکھے گی۔

پہلا ورلڈ ٹی 20 کپ 2007 میں بھارت نے جیتا تھا۔

دوسرے ٹی 20 کپ 2009 کا چیمپئن پاکستان بناتھا۔

تیسرے ٹی 20 کپ 2010 کا ورلڈ چیمپئن انگلینڈ تھا،فائنل میں آسٹریلیا ہارا تھا۔

چوتھے ٹی 20 ورلڈ کپ کا چیمپئن 2012 میں ویسٹ انڈیز تھا۔

پانچویں ٹی 20 ورلڈ کپ 2014 میں سری لنکا نیا چیمپئن بنا تھا۔

چھٹے ٹی 20 کپ کی چیمپئن 2016 میں پھر ویسٹ انڈین ٹیم تھی۔

اس طرح اب تک 5 ممالک بھارت،پاکستان،انگلینڈ،سری لنکا اور ویسٹ انڈیز چیمپئن بنے تھے۔اس بار چھٹا ملک یہ ٹرافی اپنے ہاں لے کر جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *