لیڈز،دبئی:کرک اگین رپورٹ
پاکستان کی پوزیشن گئی،انگلینڈ کا نیاریکارڈ کون سا،ٹیسٹ ٹیبل اپ ڈیٹ۔ایک ٹیسٹ سیریز ختم ہوئی،متعدد شروع ہونے والی ہیں۔آسٹریلیا کی ٹیم سری لنکا میں ہے۔چند گھنٹوں بعد پہلا ٹیسٹ ہونے جارہا ہے۔بھارتی ٹیم انگلینڈ میں گزشتہ سال کی نامکمل سیریز کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والی ہے۔جنوبی افریقا نے انگلینڈ،پاکستان نے سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہیں۔بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سیریز آخری مراحل میں ہے۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی سیریز آج ختم ہوئی ہے۔انگلینڈ نے کلین سوئپ کیا ہے۔نتیجہ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں اپ ڈیٹ ہوئی ہے۔انگلینڈ نے کلین سویپ میں ایک ریکارڈ بنایا ہے۔
لارڈز سے لیڈزتک،کیویز کترے گئے،وائٹ واش کا ٹکٹ
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں انگلینڈ پہلا ایسا ملک ہے جس نے ایک سیریز کے مسلسل 3 میچز 250 سے زائد ہدف کے اسکور کے تعاقب میں جیت اپنے نام کی ہے۔لارڈز میں 277 رنز،ٹرینٹ برج میں 299 اسکور اور لیڈز میں 296 کے اہداف حاصل کئے۔انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں جو 12 بڑے اہداف حاصل کئے ہیں،ان میں سے 7 نیوزی لینڈ کے خلاف ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف 5 ہدف اپنے نام کئے ہیں۔
اس سیریز میں فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں 5 ویں پوزیشن چھین لی ہے۔انگلینڈ 97 ریٹنگ کے ساتھ 5 ویں اور پاکستان 93 ریٹنگ کے ساتھ چھٹے نمبر پر چلاگیا ہے۔آسٹریلیا پہلے،بھارت دوسرے ،جنوبی افریقا تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر ہیں۔
اس سیریز کے ساتھ ہی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں انگلینڈ 7 ویں اور نیوزی لینڈ 8 ویں نمبر پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کا پہلا نمبر،جنوبی افریقا کا دوسرا اوربھارت کا تیسرا نمبر ہے۔سری لنکا چوتھے اور پاکستان پانچویں نمبر پر ہیں۔
آنے والے 30 دنوں میں جب 3 سیریز مکمل ہونگی تو اس ٹیبل کی پوزیشن کلیئرہوجائے گی۔آسٹریلیا سری لنکا میں ہارسکتا پے۔پاکستان اور سری لنکاکی سیریز اہم رول پلے کرے گی،بھارت اگر انگلینڈ میں ہارا تو اس کا براہ راست فائدہ پوکستان کو ہوگا،شرط یہ ہوگی کہ وہ سری لنکا سے جیتے۔