ڈربن،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کے بیٹرز نے جنوبی افریقہ کو پہلا ٹی 20 میچ جتوا دیا ،رضوان بھی معاون۔
رضوان کی اننگ رائیگاں ۔بابراعظم کا صفر۔جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں برتری حاصل کرلی ہے۔شکست کی وجہ بیٹرز تھے۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے جوابی اننگ کی جو شروعات کیں وہ افسوسناک تھیں ۔بابرعظم صفر پر گئے ۔ان سے توقع تھی کہ وہ آج 40 رنز بنا کر ویرات کوہلی اور روہت شرما کے کچھ ریکارڈ توڑیں گے لیکن اب فینز کو دوسرے میچ میں انتظار کرنا پڑے گا ۔اس کے باوجود پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان تک 56 رنز بنا لیا اور ایک وقت ایسا تھا کہ 9.2 اوورز میں صرف 3 وکٹ پر 109 سکور تھا۔ رضوان سیٹ کھڑے تھے۔ فتح یقینی لگ رہی تھی لیکن پھر اس کے بعد ایسی لائن لگی کہ پاکستان کے لئے مشکلات ہو گئیں۔ اکیلے محمد رضوان وکٹ پر جمے رہے لیکن ساتھی کھلاڑی وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے۔
صائم ایوب 31 اور عثمان خان نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاہین شاہ آفریدی نو اورطیب طاہر ان سے قبل 18 رنز بنا کر اؤٹ ہوئے۔عرفان خان ایک اور عباس افریدی صفر پر ایک ہی اوور میں آؤٹ ہوئے۔ یہ وہ اوور تھا جب پاکستان کو آخری تین اوورز میں 36 رنز درکار تھے کہ اننگز کے 18 ویں اوور میں پاکستان نے محض چار رنز کے اندر دو وکٹیں گنوادیں۔
رضوان اس دوران اپنی ہاف سنچری مکمل کر چکے تھے اور تنہا پاکستان کو جتوانے کے لیے پوری کوشش کر رہے تھے۔آخری اوور میں 19 رنز درکار تھے کہ محمد رضوان 62 بالز پر 74 رنز بناکر پویلین میں چلے گئے ۔پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی ہوگئیں۔پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 172 سکورز کر سکی اور 11 رنز سے میچ ہار گئی۔ جنوبی ی افریقہ کی طرف سے جارج لنڈے جنہوں نے پہلے 24 بالز پر 48 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔اس بار بولنگ میں 21 رنز دے کے چار کھلاڑی آؤٹ کر گئے
آل راؤنڈ پرفارمنس کی وجہ سے وہ مین اف دی میچ قرار پائے ۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ڈیوڈ ملر کی شاندار بلے بازی کی وجہ سے 20 اوورز میں 183 سکور کیے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے تین تین کھلاڑی آؤٹ کیے ۔اس کی تفصیلات کے لیے یہاں دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
پاکستان کے بیٹرز نے جنوبی افریقہ کو پہلا ٹی 20 میچ جتوا دیا ،رضوان بھی معاون