| | | |

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز،بنگلہ دیش بھی راجہ کو لے آیا،ٹیم کا اعلان

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اپنی ٹیم میں راجہ کو شامل کرلیا ہے۔اس طر ح 26 نومبر سےپاکستان کے خلاف شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیشی کرکٹ راجہ اسکواڈ کا حصہ ہونگے،انہیں اگر حتمی الیون میں شامل کیا گیا تو یہ ان کا ڈیبیو ٹیسٹ میچ ہوگا۔اسی طرح ایک اور نام محمود الحسن جوئے بھی پہلی بار لئے گئے ہیں۔

شاہ نواز دھانی کا ڈیبیو،کرک اگین کا دعویٰ 100 فیصد سچ،4 بڑی تبدیلیاں،ٹاس میں بنگلہ دیش کی ہیٹ ٹرک

بنگلہ دیشی سلیکٹرز نے محدود اوورز فارمیٹ کا کپتان محمو داللہ کو نکال دیا ہے،اسی طرح فٹنس مسائل کے باعث تمیم اقبال بھی شامل نہیں ہیں۔آل رائونڈر شکیب الحسن  کی واپسی ہوگئی ہے۔شکیب کی حتمی فٹنس رپورٹ یکھی جائے گی۔

راجہ فاسٹ بائولر ہیں،انہوں نے ملکی ڈومیسٹک لیگ میں 12 وکٹیں اپنے نام کی تھیں،جوئے نے 60 کے قریب کی اوسط سے 345 اسکور بنائے ہیں اور وہ بیٹر ہیں۔

بنگلہ دیشی اسکواڈ کچھ اس طرح ہے۔مومن الحق کپتان ہونگے۔سیف حسن،شاد مان اسلام،نجم الحسین،لٹن داس،مشفیق الرحیم،مہدی حسن،نو الحسن،عباد حسین،تیج الاسلام،محمود الحسن جوئے،یاسر علی،ریاض الرحمان راجہ، اور شکیب الحسن شامل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *