چٹاگرام،کرک اگین رپورٹ
Image source :Twitter
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ 8 وکٹ سے جیت لیا.
پاکستان نے ہدف 2 وکٹ پر پوراکرلیا۔ اظہر 24 اور بابر 13 رنز پر ناقابل شکست گئے.
پاکستان کے دونوں اوپنرز اوپرتلے آئوٹ ہوگئے۔عابد علی بدقسمت رہے۔۔چٹاگرام میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے 5 ویں روز گرین کیپس نے اپنی 109 رنزبناکسی نقصان کے اننگ شروع کی تو ایک خطرہ موجود تھا۔نئے دن کے اولین سیشن میں گزشتہ 4 روزکی طرح کوئی جھڑی نہ لگ جائے۔ایسے میں عبد اللہ شفیق اور عابد علی نے بے خوف وخطر بیٹنگ کرکے تمام خدشات دور کئے۔
حفیظ کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی کیوں مشکور،وہاب ریاض بھی تاریخی تصویر لےآئے
پاکستان نے 150 رنز جلد مکمل کرلئے لیکن 151 کے مجموعہ پر بنگلہ دیش اوپننگ شراکت توڑنے میں کامیاب ہوگیا۔ڈیبیو پر مسلسل دوسری ہاف سنچری کرنے والے عبد اللہ 73 رنزبناکر مہدی حسن کی بال پر ایل بھی ڈبلیو ہوگئے۔میزبان بائولرز کو اب کچھ ایسی امید ہوئی تھی کہ تھوڑا سسپنس پیدا ہوجائے۔دوسرے اوپنر عابد علی نے اگلے اوور میں چوکا مارکر ان کی یہ خوش فہمی دور کرنے کی اچھی کوشش کی۔پاکستان اب صرف 47 رنزکی دوری پر تھا۔
بنگلہ دیش کو پھر زیادہ حوصلہ تونہیں ملا لیکن اس نے ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کی۔ایک ہی ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں مسلسل دوسری سنچری کی جانب گامزن عابد علی اگلے بدقسمت بنے۔وہ یوں بھی بڑے بد قسمت رہے کہ کہ نروس نائیٹیز کا شکار ہوئے اور91 رنزبناکر تیج الاسلام کا شکار ہوئے۔یہ بھی ایل بھی تھے۔پاکستان اب بھی 31 رنزکی دوری پر تھا۔یوں پاکستان کے دونوں اوپنرز باہر ہوگئے۔اطہر علی اور بابر اعظم مطمئن تھے۔دونوں نے اسکور کو رکنے نہیں دیا۔
آخری لمحات میں اظہر علی سوئپ شاٹ کھیلے تو گیند فیلڈر کے پائوں پر لگی ،خود بھی کنٹرول کھو بیٹھے،آخر کار گھومتے ہوئے کریز کے باہر جھولتے رہے،رن آئوٹ سے بال بال بچے اور آخر کار زمین پر گرگئے،میچ کافی دیر رکا رکا۔