کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ کو پی ایس ایل نے تڑپادیا،آسٹریلیا سے پاکستان فوری آنے کو تڑپ اٹھے۔پی ایس ایل 7 کا فائنل اتوار کو شیڈول ہے۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہوگی،ایسے میں آسٹریلیا کرکٹ سے تعلق رکھنے والے ہرفرد کا رابطہ کسی نہ کسی حوالہ سے پاکستان سے جڑاہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے 2007 اور اس سے اگلے سال کوچنگ کرنے والے آسٹریلیا کے جیف لاسن حالیہ پی ایس ایل 7 کے لاہور سے دکھائے جانے والے لائیو میچزکو دیکھ کر تڑپ اٹھے ہیں۔اس بات کا انکشاف انہوں نے خود سے کیا ہے،ان کی زبانی جانتے ہیں۔
جیف لاسن کہتے ہیں کہ میں نے پی ایس ایل کو عرب امارات ہوتے دیکھا ہے۔پاکستانی میدانوں کو ویران ہوتے پایا ہے۔ملک میں بے چینی دیکھی ہے۔سب کچھ خراب ہوتے دیکھا۔پھر پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان میں آتے دیکھا۔2019 سے انٹرنیشنل کرکٹ بھی بحال ہوئی۔
کاررواں چل پڑا،آسٹریلین ٹیم کی پاکستان کی جانب پرواز شروع،خواجہ پرجوش
قذافی اسٹیڈیم،اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد، اور ملتان کے شاندار گرائونڈ اور پچ پر عوام اپنے ہیروز کو ایکشن میں دیکھنے سے محروم چلی آئی ہے۔ان کو ایک سے زائد سیریز کی ضرورت ہے۔
اب جب میں نے پی ایس ایل 7 کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور سے لائیو دیکھے،سنسنی خیز میچز دیکھے۔فل ہائوس دیکھا۔کرکٹ کے شاندار رنگ اور رونق دیکھی تو بہت اچھا لگا ۔ڈرون کمیرے نے جب لاہور کے دائیں بائیں کے مناظر دکھائے تو مجھے قذافی اسٹیڈیم سے متصل نینشنل کرکٹ اکیڈمیں اپنے رہائشی کمرے کی جھلک دکھائی دی تو میری روح تڑپ اٹھی۔میں واپس لاہور جانے کے لئے بے تاب ہوگیا ہوں۔
آسٹریلیا 30 ماہ بعد ملک سے باہر نکلا،پاکستان میں دو خوف
پیٹ کمنز کو بھی مشورہ دیا۔لاسن نے کہا ہے کہ میدان کے چیلنجز،سیریز کی سختی اور نتائج اپنی جگہ،آسٹریلیا کرکٹ کو بڑا احترام اور وسیع دلوں کے ساتھ شاندار میزبانی ملے گی۔سکیورٹی اتنی اچھی ہوگی کہ یہ سب کچھ بھول جائیں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں 4 مارچ سے راولپنڈی میں ایکشن میں ہونگی۔