پاک ،انگلینڈ ملتان ٹیسٹ،ٹیموں کا قیام حیران کن طور پر کم ہوگا

لاہور،ملتان:کرک اگین رپورٹ

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے حوالہ سے ابتدائی معاملات سیٹ ہوگئے ہیں۔سکیورٹی اور رہائش کے حوالہ سے بھی بہت سی چیزیں سامنے آئی ہیں۔ملتان میں سکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ میں اس حوالہ سے ابتدائی مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پی سی بی نے 3 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ رکھا ہے۔پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں ہوگا۔دوسرے میچ کے لئے9 سے 13 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔یہاں ایک اہم بات سامنے آرہی ہے کہ ملتان میں ٹیموں کا قیام اتنا طویل نہیں ہوگا،جتنا ایک ٹیسٹ میچ کے لئے کسی ایک سنٹر میں ہوا کرتا ہے۔راولپنڈی ٹیسٹ کے بعد دونوں ٹیمیں 7 دسمبر کو ملتان آئیں گی۔یہاں 7 روزہ قیام ہوگا،میچ کے آخری روز کی کراچی کی روانگی شیڈول ہے،اگر میچ ایک روز قبل ختم ہوا تو  ٹیمیں اسی روز کراچی کے تیسرے میچ کے لئے روانہ ہونگی۔

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول بھی تیار

کرک اگین 5 اگست 2022 کو پاکستان اور انگلینڈ کے مجوزہ شیڈول کی ابتدائی مکمل خبر پہلے ہی بریک کرچکا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *