پاکستان اور بھارت کا کرکٹ میچ لڑکیوں کو کرکٹر بنادے گا۔دونوں ممالک میں کرکٹ جنون اور توجہ بارڈر کا فرق مٹادیں گی۔
پاکستانی کپتان بسمعہ معروف کا یقین ہے۔اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد واپسی کرنے والی قومی ویمنز کپتان پریقین ہیں کہ ویمنز ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ ویمنز کرکٹ کی ترقی میں معاون بنے گا۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 4 مارچ سے شروع ہوگا ۔
پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 6 مارچ کو ہوگا۔ایونٹ نیوزی لینڈ میں شیڈول ہے۔
بسمعہ معروف کہتی ہیں کہ خواتین کرکٹ کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ایسے مقابلے تواتر کے ساتھ ہوں۔یہ تب ہی ممکن ہوگا کہ جب باقاعدہ میچز ہونگے۔پاکستان اور بھارت کے میچ سے دونوں ممالک کی عوام میں جذبہ پیدا ہوتا ہے۔اسی جذبہ نے ینگ لڑکیوں کو کرکٹ کی جانب مائل کرنا ہے۔
بسمعہ معروف کا پہلا اور بنیادی ہدف ورلڈ کپ جیتنا نہیں۔سیمی فائنل تک کھیل جانا ہے۔یہی بڑا کارنامہ ہوگا۔