مانچسٹر،کرک اگین رپورٹ
کرک اگین کا ایک اور تجزیہ درست۔جنوبی افریقا مانچسٹر ٹیسٹ تیسرے ہی روز ہارگیا۔انگلینڈ نے اننگ اور 85 رنز سے ہراکر 2 میچزکی سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔سیریز کا فیصلہ اب آخری ٹیسٹ میں ہوگا۔اس کے ساتھ ہی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر وہ کچھ ہوگیا،جس کا ذکر کرک اگین گزشتہ رات 3 بجے سے قبل کرچکا تھا۔
سب سے قبل ہفتہ کے روز کے کھیل کا احوال،پروٹیز نے 23 رنزبناکسی نقصان کے اپنی دوسری اننگ شروع کی تو پہلا ہدف مزید 241 رنزبناکر انگلینڈ کی 264 رنزکی لیڈ کا خاتمہ تھا۔انگلش پیسرز نے پہلے سیشن میں 3 وکٹیں لے کر کمر توڑ دی۔کپتان ڈین ایلجر اس بار بھی ناکام تھے۔صرف 11کرسکے۔کیگن پیٹرسن 42 اور ایڈن مارکرم 6 کرسکے۔ڈیئر ڈوسین نے تھوڑی مزاحمت کی اور لنچ سے چائے تک اچھا وقت گزارا۔آخری سیشن میں انگلینڈ نے 5 وکٹیں اوپر تلے لے کر پروٹیز اننگ 179 پرتمام کردی۔اس کے لئے ان کو 85 اوورز کھیلنا پڑے۔
انگلینڈ کے اولی رابنسن نے 43 رنز دے کر 4 اورجیمز اینڈرسن نے 30 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔بین سٹوکس نے 2 وکٹیں لیں۔انگلینڈ اننگ اور 85 رنز سے جیت گیا۔انگلش کپتان بین سٹوکس سنچری بنانے اور میچ میں 4 وکٹ لینے پر مین آف دی میچ قرار رہے۔
جنوبی افریقا کی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں بڑی تنزلی ،پاکستان کو فائدہ
انگلینڈ نے پہلی اننگ میں 9 وکٹ پر 415 اسکور پر اننگ ڈکلیر کی تھی۔جنوبی افریقا ٹیم پہلے روز صرف 151 رنزبناسکی تھی۔
کرک اگین نے لکھا تھا کہ مانچسٹر ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کی شکست بہت کچھ تبدیل کردے گی۔سب سے پہلے تو اس کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پہلی پوزیشن چھن جائے گی،کیا ہی غضب ہوگا پروٹیز کے لئے کہ سیریز کے آغاز سے قبل وہ نمبر ون تھے،اوپر سے لارڈز ٹیسٹ جیتا تو پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی،ایک شکست سے وہ استحکام بھی چلاجائے گا،ساتھ میں نمبر ون سے نمبر 2پر جانا ہوگا۔ ایسا ہی ہوا۔اس شکست کے ساتھ ہی پروٹیز پہلے نمبر سے دور ہوگئے۔
جنوبی افریق مانچسٹر ٹیسٹ ہارکر 75 فیصد شرح سے یکدم نیچے گرا اور 66.66 فیصد شرح پر آگیا۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ آسٹریلیا 70 فیصد شرح پر ہے نمبرون ہوگیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف جنوبی افریقا اگر تیسرا ٹیسٹ ہارا تو وہ 60 فیصد شرح تک نیچے جائے گا۔پوزیشن نمبر 2 ہی ہوگی لیکن اس کے بعد کی صورتحال میں پاکستان اپنے باقی ماندہ 5 میچز جیت کر 67 فیصد شرح کرکے اپنی پوزیشن بناسکتا ہے،اس کے لئے پروٹیز کی ایک مشکل ترین سیریز آسٹریلیا میں ہوگی،آسٹریلیا جیتے یا جنوبی افریقا،دونوں کنڈیشنز میں اس وقت ٹپ پر موجود یہ دونوں ٹیموں میں سے ایک کے لئے دھچکا ہوگا۔پاکستان کو فائدہ ہوجائے گا۔جنوبی افریقا اگر مانچسٹر ٹیسٹ یا آخری میچ میں سے ایک جیتا،ایک ہارا تو 70 فیصد شرح کے ساتھ آسٹریلیا کے برابر ہوگا۔اس طرح پاکستان کے لئے آج بہتر نتیجہ آگیا ہے۔