راج کوٹ،کرک اگین رپورٹ
Image Source:AP Photo
بھارت نے جنوبی افریقا کی خوش فہمی دور کردی،ابتدائی 2 میچزجیت کر ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کا خواب دیکھنے والی پروٹیز ٹیم مسلسل دوسرا میچ ہارگئی ہے۔یوں 5 میچزکی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے۔میزبان ٹیم کے صف اول کے کھلاڑی نہیں کھیل رہے ہیں،اس کے باوجود جنوبی افریقا کے کھلاڑی کام نہ دکھاسکے۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرکے 6 وکٹ پر 169 اسکور بنائے۔جنوبی افریقا کی ٹیم اپنے کم ترین ٹی 20 ٹوٹل پر ڈھیر ہوگئی۔اننگ 19 بالز قبل 87 اسکور پر تمام ہوگئی۔
انگلینڈ کا نیا ریکارڈ،2 رنز کی کمی سے منفرد ترین اعزاز سے محروم
بھارت کے لئے دینش کارتھک نے 55 اورہردک پانڈیا نے 46 رنزبنائے۔40 پر 3 اور 81 پر 4 وکٹ کھونے والی ٹیم کو پانڈیا کی اننگ نے استحکام بخشا۔لنگی نگیڈی 20 رنز دے کر 2 وکٹ کے ساتھ زیادہ کامیاب رہے۔
جواب میں مہمان ٹیم 20 رنز کا آغاز لے کر بھی 100 تک نہ پہنچ سکی اور 17 ویں اوور ختم ہونے سے ایک بال قبل صرف 87 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ڈئیئر ڈوسین 20،ڈی کاک 14 اور مارکو جانسن 12 کرکے ڈبل فیکر تک آنے والے 3 بیٹرز تھے۔
بھارت کے اویش خان نے صرف 18 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔رائٹ آرم میڈیم پیسر کی ایک اوورمیں 3 وکٹیں بھی ساتھ تھیں،پانڈیا مین آف دی میچ رہے۔