| | |

پروٹیز 83 رنز پر چوک گئے،بھاری شکست

 

مانچسٹر،کرک اگین رپورٹ

 

جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم صرف 83 رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے ۔انگلینڈ نے حیران کن طور پر پروٹیز کو روند ڈالا ۔3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔اب فیصلہ آخری میچ۔ پر ہوگا۔

بارش سے متاثرہ میچ کو 29 اوورز تک محدود کیا گیا ۔انگلش ٹیم 5 بالز قبل 201 رنز بناکر گئی۔اوورز بھی پورے نہ کئے۔5 گیندیں قبل اننگ تمام ہوگئی۔

انگلینڈ دوسرے ون ڈے میں 201 پر آئوٹ

جواب میں پروٹیز خس وخاشاک کی طرح بہہ گئے ۔6 رنز پر 4 آئوٹ تھے ۔اتفاق سے اس اسکور پر 4 کھلاڑی گئے۔جانی مین میلان،ڈیئر ڈوسین اور ایڈن مارکرم صفر پر گئے۔ہنرک کلاسین 33 رنز بناکر گئے اور کوئی نہ جما۔

پوری ٹیم 20 اوورز 4 بالز پر 83 اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔عادل رشید نے 3 اور معین اور ٹوپلی نے 2،2 آئوٹ کئے۔

یوں انگلینڈ نے یہ میچ 118 رنز سے جیت لیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *