راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
پنڈی ٹیسٹ،آج اور کل بارش میں کتنے وقت کا کھیل ممکن،کسے فائدہ ہونے والا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے اور چوتھے روز زیادہ وقت میں کھیل ہونے کے امکانات موجود ہیں۔سارے معاملہ کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ پی سی بی گرائونڈ خشک کرنے کے جدید نتظامات کیسے کرے گا۔
آسٹریلیا 24 سال بعد،پاکستان کیوں 48 سال پیچھے چلاگیا،پنڈی ٹیسٹ قریب گنوادیا گیا
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو بارش کی پیش گوئی موجود ہے لیکن اتوار کی صبح کی بارش کے بعد دن کے اکثر حصے میں بارش نہ ہونے کی پیش گوئی ہے۔اس طرح پی سی بی اور روالپنڈی کرکٹ انتظامیہ میدان کی حالت جتنی بہتر کرے گی،اس کا فائدہ ہوگا۔یہی حال اتوار کے بعد اگلے روز کا ہے۔اس طرح دونوں دن کھیل ممکن ہے۔
بارش زدہ پچ،بادلوں اور ہوائوں کے موسم میں پاکستانی پیسرز کو اضافی مدد مل سکتی ہے،پاکستانی ٹیم کو 2 ایڈوانٹج مل سکتے ہیں،پہلا یہ کہ نئی بال سے تیز پیسرز کی بائولنگ اور پھر بعد میں تیز ہوا میں ریورس سوئنگ کی مدد مل سکتی ہے۔
پاکستان نے 2 دن کے کھیل میں 4 وکٹ پر 476 اسکور کے ساتھ اننگ ڈکلیئر کی ہے،آسٹریلیا نے 1 وکٹ پر بناکسی نقصان کے 5 اسکور بنالئے ہیں۔