راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
پنڈی کی پچ کے لئے بابر اور سمتھ کی دوڑیں،فزیو کی اچانک برطرفی پر آسٹریلین پلیئرز برہم۔
کرکٹ آسٹریلیا کے کھلاڑی شدید برہم ہیں۔بورڈ نے ان کے پسندیدہ فزیو کو برطرف کردیا ہے۔آسٹریلیا کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کھلاڑی پاکستان سیریز سے قبل ان کی برطرفی پر شدید نالاں ہیں۔
ادھر منگل کو آسٹریلیا ٹیم نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے۔کھلاڑیوں نے پچ کے معائنہ کی کوشش کی ہے۔ایک جانب بابر اعظم۔ اور دوسری طرف سٹیون سمتھ سمیت کئی آسٹریلین پلیئرز شامل تھے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے بات کی اور کہا ہے کہ آسٹریلیا کے۔ دورہ پاکستان کو تباہ کرنے کے لئے بھارت سے کوششیں جاری ہیں۔بھارت ہماری کرکٹ کا دشمن ہے اور گزشتہ سال بھی نیوزی لینڈ ٹیم کو وہاں سے ہی تھریٹ کیا گیا تھا ۔
انہوں نے گزشتہ روز بھارت سے ملنے والے سوشل میڈیا تھریٹ کا حوالہ دیا۔ساتھ میں کہا کہ ہم اس کے لئے پہلے ہی تیار تھے۔
ہمارا فرض ہے کہ ہم آسٹریلیا ٹیم کو عزت،سکیورٹی اور وقار دیں تاکہ دنیا کو بتا سکیں کہ ہم کرکٹ لور ملک ہیں۔