| | |

پیٹ کمنز نے 7 سال کی عمر میں شین وارن کے لئےکیا کیا،والدہ نے یاد کروادیا

میلبورن،کرک اگین رپورٹ

پیٹ کمنز نے 7 سال کی عمر میں شین وارن کے لئےکیا کیا،والدہ نے یاد کروادیا۔آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ نے انہیں یاد دلایا ہے کہ 7 سال کی عمر میں انہوں  نے شین وارن کے لئے کیا کیا تھا۔

میلبورن میں شین وارن کی آخری رسومات میں شریک ہونے والے آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پاکستان کادورہ مکمل کرکے واپس پہنچے ہی تھے کہ تقریب آگئی۔

عمران خان اور سیاسی گرما گرم میچ،شاہد آفریدی میدان میں آگئے،تاریخی جملے

پیٹ کمنز نے سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ  ایم سی جی میں گزشتہ سے قبل کی رات ایک یادگار تقریب تھی،اس میں شین وارن کی خدمات یاد کی گئیں۔ساتھ میں کرکٹرزکی نسلوں کو یاد رکھا گیا۔انہوں نے شین وارن کو مخاطب کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم نے تو گھر کے پچھواڑے میں آپ کو نقل کرنے کی کوشش کی ہے۔

پیٹ کمنز کہتے ہیں کہ مجھے میری والدہ نے یاد کروایا ہے کہ میں نے  7 سال کی عمر میں آرٹ کی مدد سے آپ کو کاپی کیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی پیٹ کمنز نے شین وارن کی اپنے ہاتھ کی بنائی وہ تصویر شیئر کی ہے جو انہوں نے 7 سال کی عمر میں بنائی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *