راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اسپنرز کھلانے کے حوالہ سے 2 آرا ہیں۔بعض اوقات 3 اور بعض بار 2 اسپنرز کھلائے جانے کی تجاویز ہیں۔
پیٹ کمنز نے جمعرات کو پریس کانفرنس کی ہے۔ایسا بھی آسٹریلیا کے نئے کپتان کے دور میں پہلی بار ہوگا کہ میچ شروع ہونے تک ان کے لئے 11 پلیئرز کا انتخاب مشکل ہوگا۔
جمعرات کو ہونے والی تیز بارش کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کا پریکٹس شیڈول وقت ملتوی کردیا گیا ہے۔کھلاڑی ہوٹل میں آرام کررہے ہیں۔
پنڈی ٹیسٹ پچ پرجوا،ٹاس کا بھی غلط فیصلہ،پاکستان کو اننگ کی شکست
پیٹ کمنز نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ 3 پیسرز کے ساتھ 2 اسپنرز کھلانے کا آئیڈیا حقیقت کے قریب ہے۔پیٹ کمنز اس لئے بھی خوش ہیں کہ سٹیون سمتھ اور مارنوس لبوشین کو بھی لیگ اسپن کروانے کا وسیع تجربہ ہے۔
پیٹ کمنز کہتے ہیں کہ ہمیں فیورٹ کہنا زیادہ بڑی بات ہوگی،ہماری ٹیم اچھی ہے،ہائوس فل ہوا تو کھیلنے کا مزا دوبالاہوجا تا ہے۔پاکستان میں سب ٹھیک ہے ،کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ہم محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔سکیورٹی باعث اطمینان ہے۔
ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم نے بھرپورتیاری کی ہے۔آسٹریلیا کے خلاف تیار ہیں۔پاکستانی کھلاڑی باصلاحیت ہیں۔آسٹریلیا سخت حریف ٹیم ہے۔کھیل کا مزا آئے گا۔جیتنے کے لئے جائیں گے،اس کے لئے ہمیں اوپر سے آگے بڑھ کر آنا ہوگا۔