کراچی،لاہور،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پاکستان سپر لیگ 7 کے لئے پی سی بی نے فول پروف بائیو سیکیور ببل بنادیئے ہیں،ایونٹ کا پہلا مرحہ 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا۔لیگ کو کورونا سے محفوظ بنانے اور کامیابی سے انعقاد کے لئے متعدد بائیو سیکیور ببل بنائے ہیں۔
پی ایس ایل میں 3 بائیو سیکیور ببل،کووڈ ٹیسٹ شروع،جمعرات سے اہم قدم۔اطلاعات کے مطابق پلیئرز کے لئے الگ بائیوسیکیور ببل ہوگا۔اسٹاف کے لئے دوسرا ہوگا۔گرائونڈز سٹاف کے لئے تیسرا بائیو سیکور ببل ہوگا۔
پی ایس ایل پر کورونا کا پہلا بڑا حملہ،تماشائیوں کا فیصلہ ہوگیا
پی سی بی نے گزشتہ سال کی ملتوی ہونے والی لیگ کے تجربہ سے سیکھنے کی کوشش کی ہے،ساتھ میں دنیا بھر میں جاری ایونٹس کے تجربات کو بھی سامنے رکھا ہے۔
بدھ کو بھی ایک تجربہ دیکھنے کو آیا ہے،جب انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھارت کی ٹیم کے 6 کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے،ان میں کپتان بھی شامل تھے،اس کے باوجود آئی سی سی نے آئر لینڈ کے خلاف اس کا شیڈول میچ کروایا،اس میں بھارت نے 300 سے زائد اسکور بناکر ثابت کیا کہ مثبت کیسز سے اسے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے،یہ تجربہ بھی پی سی بی کے کام آئے گا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق اس سال فرنچائزز مالکان،ان کے خاص افراد کو بھی پلیئرز سے دور رکھنے کا پلان ہے،اس کے مطابق اایونٹ چلے گا۔ٹاپ سے اس کی نگرانی پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کررہے ہیں،انہوں نے کسی بھی قسم کی رعایت دینے سے انکار کیا ہے۔
کراچی میں تمام 6 فرنچائزز کے کھلاڑی و اسٹاف ممبران کا 20 جنوری جمعرات کو کورونا ٹیسٹ ہوگا،اس کے ساتھ ہی یہ سب بائیو سیکیور ببل میں داخل ہوجائیں گے،غیر ممالک سے بعد میں آنے والوں کو کووڈ ٹیسٹ،3 روزہ قرنطینہ کی شرط سے گزرنا ہوگا۔
رواں سال کی لیگ 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگی،این س اے نے بدھ کو ہی 25 فیصد کووڈ سرٹیفائڈ افراد کو گرائونڈ میں آنے کی اجازت دی ہے،یہ لگ بھگ 8 ہزار تماشائی بنتے ہیں۔کورونا شرح بڑھنے کی صورت میں کسی کو بھی نیشنل اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔