لندن،کراچی: کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل یا آئی پی ایل،مائیکل وان نے مقام بتادیا۔تعریف وہ جو نیوٹرل ہو۔بات وہ جو باہر سے ہو۔مزا تو تب ہی آتا ہے،دنیا تسلیم ہی تب ہی کرتی ہے۔اب اس ملک سے تعریف سامنے آئی ہے جس نے 4 ماہ قبل اچانک پاکستان کا دورہ ملتوی کیا۔یہ الگ بات ہے کہ اس پر انگلینڈ بورڈ کے چیئرمین کی چھٹی ہوئی۔بورڈ پر الگ سے لے دے ہوئی تھی۔ای سی بی کے اس غلط فیصلے کے 120 دن بعد انگلینڈ کے نمایاں کھلاڑی درجنوں کے حساب سے پاکستان آئے ہیں۔پاکستان سپر لیگ 7 کھیل رہے ہیں۔
اسی انگلینڈ سے اس کےسابق کپتان مائیکل وان کا بیان آیا ہے۔کہتے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کا دوسرا بہترین ٹی 20 ٹورنامنٹ ہے۔یہ آئی پی ایل سے زیادہ دور نہیں ہے۔کرکٹ کا شاندار معیار ہے۔
مائیکل وان کی یہ تعریف سرحد پار ہضم نہیں ہوسکے گی،اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے ایک جملہ میں اگر یہ ہے کہ یہ آئی پی ایل سے زیادہ دور نہیں ہے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ کسی بھی وقت اس سے کہیں آگے نکل سکتی ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ کے کرکٹر ایلکس ہیلز نے اپنے ملکی بورڈ کو نان سینس اور اس ککے دورہ پاکستان کی منسوخی کے فیصلے کو زیرو سینس سے تعبیر کیا ہے۔
پاکستان میں موجود پی ایس ایل کھیلنے والے ایلکس ہیلز نے کہا ہے کہ میں 5 سالوں سے یہاں کھیل رہا ہوں،ہر بار انجوائے کیا،محفوظ ہوں۔فینز کرکٹ سے پیار کرتے ہیں،اچھی کرکٹ ہوتی ہے۔