لاہور،کرک اگین رپورٹ
جاتے جاتے کراچی کنگز اسلام آباد کا کام نہ تمام کردے،بڑے ایونٹس میں اکثر ایسا ہوتا ہے۔پاکستان سپر لیگ 7 میں یہ خطرہ آج موجود رہے گا۔
پی ایس ایل 7 میں آج پیر 14 فروری کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان اہم معرکہ ہوگا۔7 واں میچ کھیلنے والی کراچی کنگز تاحال اکلوتی فتح کے لئے بھی ترس رہی ہے۔اس کے پاس کوئی ایسا رازتہ نہیں ہے کہ وہ شکستوں کی اس دلدل سے باہر نکلے۔آج وہ اس کی بھرپور کوشش کرے گی۔
کراشچی کنگز اپنے تمام 8 میچز جیت بھی لے تو کیا ہوگا؟پھر بھی اس کے فائنل 4 میں جانے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
پی ایس ایل7،شعیب اختر کا سلطانزوقلندرز کے متعلق نیا انکشاف،انضمام کا کنگز کو اہم مشورہ
دونوں ٹیموں کے آخری 5 معرکوں میں اسلام آباد کو 2-3 سے برتری حاصل ہے۔ساتھ میں موجودہ ایونٹ کی نفسیاتی برتری ہے۔شاداب الیون 6 میچزمیں سے 6 پوائنٹس لے کر بھی ٹیبل پر نمبر 3 پر ہے۔کوئٹہ اور پشاور کے بھی 6،6 پوائنٹس ہیں۔نیٹ رن ریٹ پر اسے سبقت حاصل ہے،اس لئے اس کی تیسری پوزیشن ہے۔پھر کوئٹہ اور زلمی کے مقابلہ میں یونائیٹڈ کا ایک میچ ابھی کم ہوا ہے۔
ایک لمحہ کے لئے فرض کر لیں کہ کراچی کنگز آج جیت جائے تو کیا ہوگا۔اسلام آباد کا نیٹ رن ریٹ اس صورت میں گرے گا۔پوائنٹس کوئٹہ اور زلمی کے برابر 6 ہی ہونگے ،ساتھ میں کنگز کے 2 پوائنٹس ہوجائیں گے۔
پاکستان سپر لیگ میں اگلا میچ کل پشاور زلمی اور کوئٹہ کے مابین ہوگا۔ایک ٹیم کے 8 پوائنٹس ہوجائیں گے۔
اس سے اگلا شو کراچی کنگز اور سلطانز کا16 فروری کو ہوگا،کنگز جیت جائے تو اس کے 4 پوائنٹس ہونگے۔
اسلام آباد اور پشاور زلمی 17 فروری کو ملیں گے۔یہ دونوں ٹیمیں اگر اس سے قبل ہاری ہوئی ہونگی تو اس میچ کے بعد ایک کے 8 پوائنٹس ہوجائیں گے۔
یہاں ٹیبل کی ممکنہ کنڈیشن یوں بنے گی۔ملتان 12 پوائنٹس،لاہور10 پوائنٹس۔کوئٹہ 8 پوائنٹس۔اسلام آباد اور پشاور میں سے ایک کے 6 اور ایک کے 8 پوائنٹس ہونگے۔
پھر 18 فروری کو 2میچز ہونگے۔ملتان اور کوئٹہ اورلاہور اور کراچی کھیلیں گے۔ملتان اور کراچی کی جیت کا مطلب کوئٹہ کا 8 پر ہی سٹاپ رہے گا۔کراچی 6 پوائنٹس پر آجائے گا۔
لاہور اور اسلام آباد 19 فروری کو کھیلیں گے۔لاہور کی جیت سے اسلام آباد 8 یا 6 پر رکا رہے گا۔
بیس فروری کو کوئٹہ اور کراچی کا مقابلہ ہوگا۔کراچی کی جیت کا مطلب 8 پوائنٹس ہونگے۔
اسی تاریخ کو ملتان اور اسلام آباد سامنے ہونگے،اسلام آباد کی شکست کا مطلب بھی 6 یا 8 پر اسٹاپ ہوگا۔
پھر 21 فروری کو لاہور اور پشاور زلمی کا آخری شو ہوگا۔قلندرز کی جیت سے 3 ٹیموں کے پوائنٹس ایک جیسے ہی ہوجائیں گے۔زلمی کی فتح سے اسے تو راستہ مل جائے گا ،باقی ٹیمیں اسلام آباد،کوئٹہ اور کراچی ایک نمبرز پر ہونگی ۔
اس بحث کا حاصل حصول یہ ہے کہ کراچی کنگز کے لئے ایک چھوٹی سے ممکنہ آپشن موجود ہے،اس کے ساتھ بہت حد تک اگرمگرکا کھیل بھی ہوگا۔
گیم آن ہے۔چانسز حتمی طور پر ختم نہیں ہوئے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم تگڑے ہوں اور ان سمیت پورا کیمپ حرکت میں آجائے۔کوشش پوری کرے،باقی کاکام نتائج پر چھوڑیں تو کافی دلچسپ صورتحال بہتر ہوجائے گی۔نیٹ رن ریٹ اچھا ہونے کی صورت میں کچھ بھی ممکن ہے۔
اگر اس کے الٹ دیکھیں تو ملتان ،لاہور،اسلام آباد اوراسلام آباد فائنل 4 میں پہنچ سکتے ہیں۔