کرک اگین رپورٹ
ایک طرف 10 میں سے 9 فتوحات کا چرچا ہے۔18 پوائنٹس معنی رکھتے ہیں۔دوسری جانب 10 میں سے 6 فتوحات اور 12 پوائنٹس ہیں۔لاپور قلندرز اور ملتان سلطانز کا آپس میں اس سیزن میں 2 ابر ٹاکرا ہوا۔ایک ایک فتح ہے۔مطلب مقابلہ برابر ہے۔ملتان نے کراچی میں جیت رقم کی تھی۔لاہور نے اپنے ہوم سٹی میں ملتان کو ہرایاتھا۔دونوں ممالک کے اب تک کے 11 میچزمیں ملتان کو 5-6 سے برتری حاصل ہے۔پی ایس ایل 7،ملتان اور لاہور آج کوالیفائر میں مدمقابل،ٹاس اور میچ کس کا،جانئے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز پی ایس ایل 7 کے کوالیفائز میں ٹکرائیں گے۔23 فروری بروز بدھ کو اہم ترین ٹاکرا ہونے والا ہے۔فیورٹ ملتان ہے۔قلندرز پشاور زلمی سے آخری میچ ہارے ہوئے ہیں۔ساتھ میں راشد خان جیسے لیگ اسپنر کی بھی خدمات حاصل نہیں ہیں۔
قلندرز کے فخرزمان 521 اسکور کرکے پہلے نمبر پر ہیں۔ادھر سے محمد رضوان ٹاپ اسکورر ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسم بہتر ہی رہے گا۔پچ بیٹنگ کے لئے تھوڑی سازگار ہوگی۔
ٹاس کا کردار نہایت ہی اہم ہوگا۔ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے گی۔خیال سب کا یہی ہے کہ ملتان سلطانز فیورٹ ہیں اور وہ میچ جیت جائیں گے لیکن کرکٹ کے بدلتے رنگ یہ بتاتے ہیں کہ قلندرز ٹیم ملتان کو ہراکر فائنل میں داخل ہوجائے گی۔یہ بڑا اپ سیٹ ضرور ہوگا لیکن ملتان سلطانز کےپاس موقع ہوگا کہ وہ دوسرے ایلمنٹر میچ میں جیت کر فائنل میں داخل ہوجائے۔
ملتان ٹیم میں صہیب مقصود کی انٹری ہوگی۔آج کے میچ میں فخرزمان اور محمد رضوان کی بیٹنگ دیکھنے لائق ہوگی۔اسی طرح بائولنگ میں عمران طاہر سمیت متعدد گیند باز اپنا رنگ دکھائیں گے۔ٹاس کا سکہ شاہین شاہ آفریدی کے حق میں جاسکتا ہے۔