لاہور،کرک اگین اسپیشل رپورٹ
پی ایس ایل 7،نیا مرحلہ،نیا میدان،پشاور ہفتہ میں دوسری بار ملتان کے مقابل،کیا نتیجہ نیا دے سکیں گے؟۔ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا ،جب ملتان اور پشاور زلمی کا میچ کھیلا گیا۔5 فروری 2022 کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سلطانز نے زلمی کو 57 رنزکے بھاری مارجن سے ہرادیا تھا۔یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے کا شو تھا۔
آج 10 فروری 2022 کو 5 روز بعد یہ دونوں ٹیمیں ایک بار پھر مدمقابل ہیں۔اس بار شہر بدل گیا۔میدان پھسل گیا اور ماحول و موسم بھی یکسر تبدیل ہوگیا ہے۔کیا پشاور زلمی پہلے میچ جیسا نتیجہ تبدیل کرسکےگی؟اسی طرح یہ تبدیلیاں کہیں ملتان سلطانز پر تو اثر انداز نہیں ہونگی۔اس کی فتوحات کو بریک لگنے کا سبب نہ بن جائیں۔
ملتان سلطانز 10 پوائنٹس ،ناقابل شکست ٹائٹل کے ساتھ اپنے چھٹے اور پشاور زلمی 5 ویں پوزیشن،4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے ٹاکرے میں مدمقابل ہونگے۔یہ پی ایس ایل کا 16 واں میچ ہوگا۔پاکستانی وقت کے مطابہ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
ایک بات طے ہے کہ سب دیکھ رہے ہیںکہ ملتان کو ہرانا مشکل ہورہا ہے،ہر ایک ٹیم کی خواہش ہوگی کہ وہ ملتان سے جیتے لیکن دلچسپ حقیقت یہی ہے کہ جب بھی ملتان کسی ٹیم سے میچ کھیل رہی ہوگی تو باہر موجود باقی 4 ٹیمیں ملتان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہونگی ،اس لئے کہ وہ نہیں چاہیں گی کہ میدان میں موجود 5 ویں ٹیم متان کو ہراکر ان کے چانسز محدود نہ کردے۔
پی ایس ایل کا یہاں سے نیا سلسلہ شروع ہوگا۔اگر ملتان سلطانز کو آج شکست ہوگئی تو آخری نمبر پر 5 شکستوں کے ساتھ موجود کراچی کنگز میں بھی نئی جان پڑجائے گی۔اسے امید ہونے لگے گی کہ وہ بھی جیت کر مسلسل جیت کر اب بھی چیمپئن بن سکتے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹاس کا کردار اہم ہوگا۔پنجاب اور خاص کر لاہور میں سردی کی لہر موجود ہے۔رات کو پڑنے والی اوس سے دوسری اننگ کی بیٹنگ مشکل ہوجائے گی،اس لئے ٹاس جیتنے والی ٹیمیں پہلے فیلڈنگ کا ترجیح دیں گی۔
وژڈن نے پی ایس ایل 7 پہلے مرحلے کی بہترین ٹیم منتخب کرلی،بابر اعظم آئوٹ،2 ٹیمیں باہر
ویسے ملتان،پشاور کے گزشتہ میچ کا ٹاس وہاب ریاض جیتے تھے اور ملتان کو کھلاکر 222 رنزبنواگئے تھے۔57 رنزکی بڑی شکست ماتھے کا جھومر بنی تھی۔پشاور زلمی کے خلاف سلطانز کا ریکارڈ اوو آل بہتر ہورہا ہے۔9 میں سے وہ 6 میچز جیت چکے ہیں۔
آج کے میچ میں بھی سلطانز فیورٹ ہیں۔رضوان اور شان مسعود کے ساتھ دیگر بیٹرز اور پھر پیسرز ولیگ اسپنر کا بہترین امتزاج ہے۔ٹاس کا فیکٹر بڑا کردار ادا کرسکتا ہے۔
اب تو پہلے،بعد کی بیٹنگ کے فلسفے بدل رہے ہیں۔کراچی میں پہلے 6 میچز میں بعد میں بیٹنگ والی ٹیم جیتی تو اگلے 7 میچز میں بعد میں فیلڈنگ والی ٹیم جیتی۔آخری میچ میں کوئٹہ نے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے جیت رقم کرکے سرکل پھر گھمادیا ہے۔اب دیکھنا یہ ہوگا کہ یہی سرکل چلتا ہے یا پھر یہاں سے نئی شروعات ہوتی ہیں۔
ٹاس جیتنے والی ٹیم میچ کے لئے فیورٹ ہے لیکن ملتان سلطانز کے خلاف اس ایج کے ساتھ کوئی فیورٹ نہیں ہے اور نہ ہوگا۔سلطانز ٹاس جیت سکتی ہے،زلمی کو پہلے بیٹنگ دے کر بعد میں ہدف کےتعاقب کے لئے جاسکتی ہے۔
پی ایس ایل 7 کے نئے سنٹر میں نیا مرحلہ نئے رنگ بھرے گا۔کپتانوں اور ٹیموں کے لئے ایک الگ سا پیٹرن بھی سیٹ کرسکتا ہے۔