| | | | | |

وژڈن نے پی ایس ایل 7 پہلے مرحلے کی بہترین ٹیم منتخب کرلی،بابر اعظم آئوٹ،2 ٹیمیں باہر

لندن،لاہور:کرک اگین رپورٹ

پاکستان سپر لیگ 7 کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ٹیمیں دوسرے فیز کے لئے دوسرے مقام لاہور میں پڑائو ڈال چکی ہے۔10 فروری سے ایک اور سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔اس عرصہ تک ٹیموں کی پوزیشن تو سامنے آچکی ہے۔ملتان سلطانز پہلے اور کراچی کنگز آخری نمبر پر ہیں۔باقی ٹیمیں اپنی کوششوں میں ہیں۔ان میں کچھ کرنے کا عزم بھی ہے۔

کراچی کنگز اتوار کو پی ایس ایل سے باہر ہو سکتی،بابر اعظم کیا کہتے

کرکٹ کے معروف ادارے وژڈن نے پی ایس ایل 7 کے آدھا ہونے پر اب تک کی پی ایس ایل 7 الیون منتخب کی ہے جو خالص کارکردگی کی بنیاد پر ہے،کرکٹ کی دنیا میں 2 فارمیٹ کے نمبر ون بیٹر بابر اعظم اس میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  لاہور قلندرز کے فخرزمان 356 رنزکے ساتھ اوپنر کے طور پر لئے گئے ہیں۔انہوں نے اب تک ایک سنچری اور 3 ففٹیز بنائی ہیں۔275 رنزبنانے والے ملتان سلطانز کے شان مسعود بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔انہوں نے2 ففٹیز بنائی ہیں۔اسی طرح شاداب خان آل رائونڈر اور ٹاپ آرڈر کے لئے لئے گئے ہیں۔اسلام آباد کے کپتان اب تک 186 اسکور بناچکے ہیں۔14 وکٹیں بھی ہیں۔

ملتان سلطانز کے ٹم ڈیوڈ163 رنز اورخوشدل شاہ 55 اسکور اور9 وکٹ کے ساتھ اس کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 215 اسکور کی مدد سے شامل ہیں تو اسی ٹیم کے ڈیوڈ ویلی کو بھی 7 وکٹ لینے پر وژڈن پی ایس ایل الیون کا رکن بنایا گیا ہے۔ملتان سلطانز کے عمران طاہر 10 وکٹ لے کر اس کا حصہ ہیں۔اسی طرح کراچی کنگز کے عمید آصف 7 اور لاہور قلندرز کےشاہین آفریدی 10 وکٹ لے کر اس کا حصہ بنے ہیں۔

وژڈن کی پی ایس ایل 7 ٹیم میں ملتان سلطانز کے 6 کھلاڑی شامل ہیں۔لاہور قلندرز کے 2،اسلام آباد یونائیٹڈ کے 2 اور کراچی کنگز کا ایک پلیئر جگہ بناسکا ہے۔پشاور زلمی کا کوئی پلیئر نہیں ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی اس سائیڈ کے لئے رہ گئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *