| | | | | | | |

بھارت کاایک اور وار،آئی سی سی پر اگلے ورلڈکپ فارمیٹ تبدیلی کا دبائو،وجہ پاکستان

لندن،دبئی:کرک اگین رپورٹ

بھارت کاایک اور وار،آئی سی سی پر اگلے ورلڈکپ فارمیٹ تبدیلی کا دبائو،وجہ پاکستان۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر بھارت کا ایک اور دبائو۔ورلڈکپ ختم ہونے کے 24 گھنٹے بعد ہی طے شدہ ورلڈکپ فارمیٹ کی تبدیلی کامطالبہ کیا ہے اور اس کے پیچھے ایک خوف ہے اور ایک ضرورت ہے۔اتفاق سے ضرورت پاکستان کی ہے اور خوف یہ ہے کہ کہیں پاکستان بمقابلہ بھارت میچ رہ نہ جائے۔

کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ معاملہ یہ ہے کہ آئی سی سی نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ 2027 سے ورلڈکپ میں دس کی بجائے 14 ٹیمیں ہونگی اور یہ پرانے فارمیٹ کے مطابق ہوگا،اس میں 7،7 ٹیموں کے 2 گروپس ہونگے۔ہر گروپ کی 3 ٹاپ ٹیمیں سپر سکس کھیلیں گی اور پھر سیمی فائنلز اور فائنل۔جنوبی افریقا اور زمبابوے میں شیڈول اس ورلڈکپ میں 54 میچزہونگے جو موجودہ فارمیٹ کے 48 میچز سے زائد ہیں۔بھارتی بورڈ نے گزشتہ سال اتفاق کیا تھا لیکن ااب اس نے آئی سی سی پر بیا دبائو ڈالا ہے کہ 14 کی بجائے 10 ٹیموں کا ورلڈکپ کروایا جائے تاکہ پاکستان بمقابلہ بھارت مقابلہ کی ضمانت مل سکے اور یہ اس خوف سے بھی ہے کہ 2007 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت اپنے اپنے گروپس کے پہلے مرحلہ سے باہر ہوگئے تھے اور معاشی طور پر یہ ایونٹ اس لئے تباہی کا سبب بنا تھا کہ پاک بھارت میچ نہیں ہوسکا تھا۔اب بھارت کا یہ کہنا ہے کہ یاتو فارمیٹ بدلاجائے،ٹیمیں کم کی جائیں اور یا پھر پاکستان اور بھارت میچ کی گارنٹی دی جائے۔

یہ ہیں بھارتی کامیابیاں ،سیمی فائنل پچ تبدیل،فائنل میں بھی پلان،پاکستان کیخلاف پچ بھی بدلی گئی،آئی سی سی نے پکڑلیا،ناخوش

عالمی گورننگ باڈی نے دو سال قبل ورلڈ کپ کو 10 سے 14 ٹیموں تک بڑھانے کا عہد کیا تھا، لیکن ہندوستانی نشریاتی اداروں کی مالی طاقت کی وجہ سے اسے دوبارہ غور کرنے کے مطالبات کا سامنا ہے۔ڈزنی سٹار اگلے چار سالوں کے لیے اپنے ایونٹس کے خصوصی ٹی وی حقوق کے لیے آئی سی سی کو 2.4 بلین پاؤنڈ ادا کر رہا ہے، جو پچھلے معاہدے پر ایک بہت بڑا اضافہ ہے جس کی مالیت آٹھ سالوں میں £1.9 بلین تھی۔گھریلو ہندوستانی معاہدہ سب سے زیادہ غیر معمولی ہے کیونکہ اس میں صرف چار نسبتاً مختصر ٹورنامنٹ شامل ہیں – دو ٹی 20 ورلڈ کپ، 2025 کی چیمپئنز ٹرافی اور جنوبی افریقہ میں 2027 کا ورلڈ کپ شامل ہیں۔بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے میچوں نے ریکارڈ دیکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کیا، جس میں ڈزنی سٹار کو50 ملین سے زیادہ ناظرین حاصل ہوئے۔ مزید برآں ریکارڈ 59m نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی سٹریمنگ سروس کی۔ کل کے فائنل کو مجموعی طور پر 100 ملین سے زیادہ ناظرین نے دیکھا۔

آئی سی سی پر  بھارتکا اثر و رسوخ بہت زیادہ ہے۔گزشتہ ہفتے ممبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل کے لیے وکٹ کی متنازعہ تبدیلی سے ظاہر ہواکہ بھارت بھاری ہے۔۔آئی سی سی کا اصرار ہے کہ 2027 ورلڈ کپ کا فارمیٹ تبدیل نہیں ہوگا کیونکہ ڈزنی سٹار نے 14 ٹیموں کے مقابلے کے حقوق خریدے ہیں، اس پر اگلے سال تفصیل سے بات کی جائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *