لاہور،کرک اگین رپورٹ
Image source: Twitter,File photo
پاکستان سپر لیگ 7 سے آج 3 پہلوانوں میں سے ایک باہر ہوگا۔پھر اتوار تک 2 ہی امیدوار باقی ہونگے۔جمعہ 25 فروری 2022 کو اہم ترین میچ کھیلا جارہا ہے۔ایلمنٹر2 میں 2 مرتبہ کا چیمپئن اسلام آباد اور ٹائٹل کے لئے واحد بچنے والی ٹیم لاہور قلندرز میں مقابلہ پڑے گا۔فاتح ٹیم سپر سنڈے کو ملتان سلطانز سے فیصلہ کن جنگ لڑے گی۔
پی ایس ایل 7،وفاق کو پھر بیرونی مددملی،شاداب خان کا اس پر اہم انکشاف
پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد میں آج مقابلہ پڑے گا۔ایلکس ہیلز کی واپسی نے توانائی دی ہے تو کپتان شاداب خان کی فٹنس اور حسن علی کی صحت سے بھی ٹیم میں جان آئی ہے،اس کے بعد اب قلندرز کے لئے بھی یہ بڑا چیلنج بن گیا ہے۔
پشاور زلمی ہاٹ کیک تھا،سخت حریف تھا،جس طرح اس نےاسے ہرایا ہے،اس کے بعد قلندر کے لئے بھی چیلنج ہوگا۔آج وفاقی دارلحکومت کو لاہور سے بڑا چیلنج ضرور درپیش ہوگا مگر قلندرز کے لئے جیت نہایت اہم ہے،اس لئے کہ پہلی بار حقیقی معنوں میں چیمپئن بننے کی امیدیں جاگی ہیں۔2 سال قبل بھی اس نے فائنل کھیلا تھا لیکن کراچی جیت گیا تھا۔
گزشتہ 5 میچز میں قلندرز کو 2-3 سے برتری ہے۔اس سال کی لیگ میں دونوں بار قلندرز نے اسلام آباد کو مات دی تھی۔اس طرح اسے نفسیاتی برتری حاصل ہوگی۔
میچ کون جیتے گا،فائنل میں کون ہوگا۔یہ ایک اہم نکتہ ہے لیکن قلندرز سے بڑھ کر اس وقت اسلام آباد کونفسیاتی برتری حاصل ہے۔ٹاس کا کردار اہم ہوگا۔قلندرز اس بار اپنی بیٹنگ پر انحصار شاید ہی کرے،اس لئے کہ اسے پلے آف میں بیٹرز کی غیر ذمہ داری نے اس میچ تک پہنچایا تھا۔
پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد کے صرف 8 پوائنٹس تھے،نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے وہ فائنل 4 میں آیا تھا،اس نے اپنے سے زیادہ عددی اکثریت رکھنے والے پشاور کو ہرایا تھا۔اب اس سے بھی زیادہ برتری والے لاہور کا سامنا ہے،جس نے 12 پوائنٹس لئے تھے۔
پی ایس ایل 7 اور اہل لاہور کے لئے قلندرز کی جیت اس لئے ضروری ہے کہ جیسے آج ہائوس فل ہوگا،ایسے ہی اگلے 2 روز لاہور میں جشن کا سماں رہے گا۔قلندرز کی ہار لاہوریوں کے جذبوں کو سرد کرسکتی ہے۔اس سے فائنل میں وہ جنون دکھائی نہیں دے گا جو ایسے ایونٹ کے فائنل کا خاصہ ہوتاہے۔