لاہور،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 7،ڈوآر ڈائی میچ شروع ہوتے ہی سرفراز ہمت ہارگئے،سلطانز کی پھر سنچری شراکت۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد ملتان سلطانز کی اننگ کے پہلے 5 اوورز میں ہی حوصلہ ہارگئے،بے بسی اور مایوسی کی تصویر بنے دکھائی دیئے،کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے ایک بار پھرسنچری شراکت قائم کردی،سرفراز جانتے ہیں کہ ان کے لئے یہ میچ جیتنا ضروری تھا۔
پی ایس ایل 7،آج 2 اہم میچز،کون فائدے اور کون خطرے میں،ممنکہ 4 کوالیفائرز
گلیڈی ایٹرز کی بنیادی غلطی یہ ہوئی کہ انہوں نے عرفان کو کھلایا،سہیل تنویز بھی ساتھ تھے۔دونوں ہی نئی بال سے گیند کرواتے ہیں۔سرفراز نے انہیں ہی نئی بال دے دی،نتیجہ میں وہ وکٹ لینے میں ناکام رہے۔نسیم شاہ جنہوں نے گزشتہ میچ میں پہلے ہی اوور میں 2 آئوٹ کئے تھے،انہیں نئی بال نہیں دی گئی۔
نتیجہ میں ملتان سلطانز نے 10 ویں اوور میں بناکسی نقصان کے 100 اسکور کرلئے تھے۔رضوان ہاف سنچری بناکر وکٹ پر موجود تھے،شان نصف سنچری کی جانب گامزن تھے۔
کوئٹہ کو 10 اوورز بعد ہی 3 منٹ کا وقفہ مل گیا،اس میں مشاورت کے لئے بیرونی و اندرونی مدد مل سکتی ہے۔اس سےقبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کردیا۔
گلیڈی ایٹرز یہ میچ ہارے تو 99 فیصد پی ایس ایل 7 پلے آف سے باہر ہوجائیں گے،اگر چہ ان کا ایک میچ باقی ہوگا لیکن اس سے مدد ملنا ناممکنات کے قریب ہے،اسی طرح سلطانز کی جیت انہیں ایونٹ کی نمبر ون ٹیم بنادے گی۔