لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان سپر لیگ 7 پر اختتامی لمحات میں کورونا کا حملہ،ایک ٹیم کے کیمپ میں کورونا ٹیسٹ مثبت رپورٹ ہوگیا ہے۔پوری ٹیم کے کووڈ ٹیسٹ نئے انداز میں لئے گئے ہیں،اس کی رپورٹ کسی بھی وقت متوقع ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اطلاعات کے مطابق ملتان سلطانز متاثرہ ٹیم ہے۔
پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن،رواں ایونٹ کی نمبر ون ٹیم ملتان سلطانز کے سکیورٹی آفیسر کے کوروناٹیسٹ کے مثبت آنے کی خبریں ہیں۔اس سلسلہ میں پی سی بی نے کیمپ میں شریک ایک ایک فرد کا دوبارہ کووڈ ٹیسٹ لیا ہے،اس دوران انہیں آئی سولیٹ کردیا گیا ہے۔
ملتان سلطانز کیمپ کی رپورٹ آج کسی بھی وقت آجائے گی،ٹیم کا آج اہم میچ اسلام آباد سے ہے،جس سے وفاقی دارلحکومت ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔
پی ایس ایل 7،مسلسل شکستوں کے بعد اسلام آباد کہاں،کوئٹہ کا کوئی چانس،ممکنہ لائن اپ
پی ایس ایل 7 میں آج 2 میچز شیڈول ہیں۔پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا۔دوسرا میچ شام کو ملتان اور اسلام آباد کھیلیں گے۔ویسے تو دونوں میچز ہی اہم ہیں،اس لئے کہ ان سے پلے آف کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔ایک غیر دلچسپی کا عنصر یوں ہوسکتا ہے کہ دوپہر کے میچ میں کوئٹہ ٹیم کراچی سے ہارجائے۔ایسا ہوا تو شام کے میچ سے قبل ہی اسلام آباد ٹیم پلے آف کے لئے کنفرم ہوگی۔کراچی کے ساتھ کوئٹہ باہر ہوجائیں گے۔
کوئٹہ کی فتح کی صورت میں شام کا میچ اہم ہوگا،اس کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ کوئٹہ ٹیم کراچی کے بڑے مارجن قریب 90 اسکور سے ہرائے ،شام کو اسلام آباد ٹیم ملتان سے 70 سے 140 اسکور تک ہارے۔تب کوئٹہ کو پلے آف کے لئے جگہ ملے گی۔