| | | | | | | |

پی ایس ایل 7 سے کئی باہر،کئی نئے آگئے،آصف علی کے اوور میں 2 آئوٹ،2 کیچز ڈراپ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 7 سے کئی باہر،کئی نئے آگئے،آصف علی کے اوور میں 2 آئوٹ،2 کیچز ڈراپ۔پی ایس ایل 7 میں کئی کھلاڑی آئوٹ،کئی مزید آگئے۔پی سی بی کے مطابق  اسلام آباد ٹیم افغانستان کے رحمان اللہ گرباز سے محروم ہوگئی ہے۔ان کی جگہ  انگلینڈ کے ول جیک باقی ماندہ میچز کے لئے دستیاب ہوئے ہیں لیکن ان کی آمد اور دستیابی کا اعلان بعد میں ہوگا۔

پی ایس ایل 7،جیسن رائے پر جرمانہ ہوگیا،فینز کے لئے اچھی خبر بھی آگئی

اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مشکوک بائولنگ ایکشن پر معطل کئے جانے والے محمد حسنین کی جگہ لیفٹ آرم پیسر محمد عرفان کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ایک اور غیر ملکی کھلاڑی بین ڈکٹ نے بھی ذاتی وجوہ کی بنیاد پر شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ڈکٹ کی جگہ کوئٹہ نےول سمیڈ کو  سلور کیٹگری میں ڈال دیا ہے۔

ادھر لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں آصف علی نے کمال کردیا،پہلے بیٹ کے ساتھ لاٹھی چارج کیا،کراچی کنگز کے بائولر پٹتے رہے،پھر بعد میں انہوں نے اپنی سپن بائولنگ کی مدد سے بال کے ساتھ ایسا حملہ کیا کہ ایک اوور میں 2 آئوٹ کردیئے،اگلا اوور کروانے آئے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ان کے ہی ساتھیوں نے ایک ہی اوور میں 2  کیچز ڈراپ کردیئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *