کرک اگین رپورٹ
ایسا ہوتا ہے،ایسا بھی ہوتا ہے۔کر بھلا ،ہوبھلا۔
پی ایس ایل 7 میں شریک انگلینڈ کے جیسن رائے کا اچانک آئی پی ایل کھیلنے سے انکار۔پاکستان سپر لیگ 7 کا حصہ بننے والے انگلینڈ کے کھلاڑی جیسن رائے نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکارکردیا ہے۔انہیں 2 کروڑ بھارتی روپے جو پاکستانی کرنسی میں 4 کروڑ روپے کے آس پاس بنتی ہے،کو گجرات ٹیم نے سائن کیا تھا،انہیں آکشن میں لیا گیا تھا لیکن کرکٹر نے چند دن گزرتے ہی بھارت کی لیگ کو ٹھکرادیا ہے۔
ایسا کیوں ہوا ہے
جیسن رائے انگلینڈ کے کوالٹی ٹی 20 پلیئر ہیں،انہوں نے چند روز قبل ہی بھارتی لیگ آئی پی ایل انتظامیہ کو آگاہ کردیا تھا کہ وہ اس لیگ کے لئے دستیاب نہیں ہونگے،اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ وہ لیگ کے طویل ببل دورانیہ سے خوش نہیں ہیں،اسی لئے انہوں نے آئی پی ایل کو خیر آباد کہدیا۔
ایسا دوسری بار ہوا
جیسن رائے نے ایسا پہلی بار نہیں کیا۔2020 میں دیلی کیپٹلز نے انہیں ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے میں حاصل کیا تھا،عین وقت پر انہوں نے ذاتی وجوہ کا سہارالے کر یہ فیصلہ کیا۔
جیسن رائے پی ایس ایل 7 میں شریک
انگلش بیٹر جیسن رائے نے پی ایس ایل 7 کھیلا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کئے انہوں نے 6 میچزکھیلے،جب تک ریس میں تھے،ٹاپ اسکورر میں تھے۔170 سے زائد کے سٹرائیک ریٹ سے انہوں نے 303 اسکور کیا۔ایورج 50 سے اوپر رہی تھی۔