لاہور،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 7 میں کھیل روکنا پڑگیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھلاڑیوں پر تار گرگئی۔اسی وقت میچ کو روکنا پڑا۔
پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد کی ٹیم بیٹنگ کررہی تھی،5 ویں اوور کا کھیل جاری تھا کہ اسپائڈر کیمرے کی تار گرنے کے باعث کھیل روکنا پڑا۔کافی دیر بعد انتظامیہ کے متعدد افراد میدان میں آئے اور تاریں اکٹھی کرنے لگے،خیال تھا کہ زیادہ وقت لگے گا۔
پی سی بی ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے معمالہ درست کیا اور کھیل دوبارہ شروع ہوگیا۔
اسلام آباد کی ٹیم اہم ترین میچ میں 198 رنزکے تعاقب میں ہے۔اب تک اس نے چھٹے اوور میں 2 وکٹ پر 57 اسکور بنالئے تھے۔