کرک اگین رپورٹ
پاکستان سپر لیگ 7 کے حوالہ سے جوش و خروش جاری ہے۔25 جنوری 2021 کو پی سی بی عنران خان کو بھی درمیان میں لے آئی ہے۔پی ایس ایل اکائونٹ سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے،جس میں پی سی بی چیئر مین رمیز راجہ عمران خان کو آفس سے باہر لاکر پاکستان سپر لیگ 7 کا آغاز کا کہہ رہے ہیں۔
بریکنگ نیوز،آسٹریلیا کادورہ پاکستان محدود ہونے ،ٹیسٹ میچز ایک ہی سنٹر میں کروانے کا دبائو
عمران خان ویڈیو میں کہتے ہیں کہ میں پی ایس ایل 7 کو اوپن کررہا ہوں،ہر ٹیم جیتنے کے لئے آخری حد تک کوشش کرے اور عوام کو اچھی تفریح دے۔اس ویڈیو سے ایک اچھا پیغام گیا ہے کہ ملک کے سابق کپتان،وزیر اعظم اور پی سی بی کے پیٹرن انچیف خود لیگ کا ایک قسم کا افتتاح کرہے ہیں۔اب سوال تو ہوگا کہ لیگ 27 جنوری کو شروع ہونی ہے،ایک افتتاح کی ویڈیو آج جاری کرنے کا مقصد کیا تھا۔لگتا ہے کہ یہ کام بھی جلدی میں ہوا ہے۔
ادھر آئی سی سی کی آفیشل ایپ اور سٹریمنگ پلیٹ فارم پر پہلی بار پی ایس ایل 7 کے میچز براہ راست ٹیلی کاسٹ کئے جائیں گے،ہر جانب اس وقت اس کی پکار ہے۔پی ایس ایل 7 کے لئے براڈ کاسٹنگ کے معاہدوں میں آسٹریلیا میں فاکس سپورٹس کی انٹری ہوئی ہے۔
پی ایس ایل ٹیموں کی پریکٹس شروع ہوگئی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان نے خوشی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ پہلے پریکٹس میچ،سال کی پہلے اچھی پریکٹس کا فائدہ ہوا ہے۔
کراچی کنگز نے بھی اپنا فائنل اینتھیم جاری کردیا ہے۔آج پہلا پریکٹس میچ کھیلا گیا۔اسلام آباد اور کراچی کنگز کا پریکٹس میچ درا صل شغل تھا۔دونوں ٹیموں نے 150 اسکور تک ہی بنایا۔اسکور بن ہی گئے۔
ادھر منگل کی شام کوئٹہ گیلڈی ایٹرز ٹیم نے اپنا ٹریننگ سیشن شروع کردیا ہے۔شاہد آفریدی نئی ٹیم میں آکر سب کی توجہ کا مرکزبنے ہوئے تھے،اس ٹیم کے لئے یہ ان کا پہلا اور اوور آل آخری ایڈشن ہے۔