لاہور،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پی سی بی اور پنجاب حکومت ایک پیج پر آگئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور پنجاب حکومت میں ایک معاہدہ ہونے کی اطلاعات ہیں،اس کی تصدیق پی سی بی نے کردی ہے۔
اس معاہدے میں یہ طے پایا ہےکہ پی سی پنجاب کے 15 کرکٹ گرائونڈز کے انتظامی معاملات سنبھالے گا۔
پی سی بیئ سرمایہ کاری کرے گا،اس کا کنٹرول سنبھالے گا۔دیگر تفصیلات آنا باقی ہیں۔
ایشیا کپ شیڈول آگیا،پاک بھارت مقابلہ کی تاریخ بھی سیٹ
گزشتہ دنوں پی سی بی چیئرمین رمز راجہ نے کہا تھا کہ پنجاب کے متعدد گرائونڈز کا اختیار پی سی بی کے پاس نہیں ہے۔ہم یہاں مزیدکرکٹ فروغ چاہتے ہیں۔
رمیزراجہ اور پنجاب حکومت کی قربتیں دیکھنے والی ہیں۔معاہدے سے صوبہ پنجاب میں گراس روٹ کرکٹ کو فروغ ملے گا حکومت پنجاب کے تعاون پر ان کے شکرگزار ہیں، پی سی بی نے یہ بھی بولا ہے کہ پی سی بی لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے ملک بھر میں کرکٹ کے فروغ کے لئے پرعزم ہے پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کا کامیاب انعقاد پی سی بی اور حکومت پنجاب کے مضبوط تعلقات کی تازہ مثال ہے ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے فرسٹ بورڈ کے سربراہ بھی ہیں۔ سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اب تک پنجاب میں کلب کرکٹ کی سطح پر متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کرچکا ہے۔