| | | | | |

پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کے مستقبل کے لئے عمران خان کا نیا دعویٰ

اسلام آباد،لاہور:کرک اگین رپورٹ

پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کے مستقبل کے لئے عمران خان کا نیا دعویٰ۔پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور سابق پی سی بی پیٹرن انچیف عمران خان نے موجودہ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کے بارے میں نئے انکشافات کردیئے ہیں،اس کے ساتھ ہی ان کی موجودہ پوزیشن بھی واضح ہورہی ہے۔

پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا مستقبل کیا،ایک فیصلہ سب واضح کردے گا

پیر کو اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات میں جہاں انہوں نے بہت سی اہم باتیں کی ہیں ہیں،وہاں رمیز راجہ کے بارے میں بھی ایک جملہ بولا ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ رمیز راجہ میراپلیئر ہے،وہ بھی آخری بال تک بھرپور فائٹ کرے گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک اور کھلاڑی شاہین آفریدی بھی لندن پہنچ گئے ہیں،اب وہ بھی کائونٹی کرکٹ کھیلیں گے،ان سے قبل متعدد پاکستانی پلیئرز بھی ایکشن میں ہیں۔

شاہین آفریدی کی انٹری نہایت خوشگوار ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *