کرک اگین رپورٹ۔۔چیمپئنز ٹرافی سے قبل ملتان میں شیڈول ٹرائی نیشن سیریز کے میچز دوسرے مقامات پر منتقل ہونے کے امکانات ہیں۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز ہونی ہے جس کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کر چکا ہے۔ اس کی تاریخیں جو سیٹ کی گئی تھیں وہ 8 فروری سے 14 فروری کے درمیان ہے اور اس ٹورنامنٹ کے چار میچز ہیں جو کہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم کو دیے گئے تھے لیکن اب ایک تازہ ترین پیش رفت ہوئی ہے ۔
نیوزی لینڈ کرکٹ وفد نے لاہور اور کراچی کے دورے کیے ہیں اور اس حوالے سے اس نے انتظامات کا جائزہ لیا ہے جبکہ جہاں ایونٹ شیڈول ہے ملتان وہاں کوئی ایسی چیز نظر نہیں آئی ۔اس سے یہ بات دکھائی دے رہی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ تین ملکی کپ ملتان سے ادھر شفٹ کر دے گا۔ کراچی لاہور وغیرہ میں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن ہوئی ہے اس کی رہرسل کی جا سکے ۔
چیمپئنز ٹرافی تنازعہ ختم۔پاکستان کی اہم شرط مسترد،ایک اور ایونٹ کی میزبانی مل گئی،شیڈول ساتھ
یوں ملتان سے تین ملک کی میزبانی چھن جانے کا امکان اب پیدا ہو گیا ہے اور یہ شاید اس لیے بھی ہو کہ پہلے چیمپینز ٹرافی کے 15 میچز پاکستان میں شیڈول تھے۔ اب تین میچز تو یقینی طور پر واپس چلے گئے اور سیمی فائنل اور فائنل بھی خطرے میں ہیں تو شاید پی سی بی ان میچز کی کمی ان سٹیڈیمز کو دے کر اس طرح شاید دور کرنا چاہ رہا ہے۔ حتمی اعلان ہونا بھی باقی ہے