میلبورن،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کی 10 سال بعد بگ بیش لیگ میں واپسی۔یہ بھی کمال ہوگیا،اس لئے کہ لیفٹ ہینڈ اوپنر اپنے ہی ملک کی لیگ ایک عشرے سے نہیں کھیل رہے تھے۔انہوں نے اب 2022 میں اگلے 2 سال کے لئے سڈنی تھنڈر سے معاہدہ کرلیا ہے۔
سوال یہ ہے کہ 10 سال جو عروج کے تھے،اس میں وہ نہیں کھیلے،اب کیریئر کے اختتامی لمحات میں وہ کیسے کھیل رہے ہیں۔اس کی 2 وجوہات ہوئی ہیں۔پہلی بنیادی وجہ یہ بنی ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کی ٹی 20 لیگ کا ابتدائی معاہدہ کرچکے تھے۔6 لاکھ ڈالرز میں ان کا معاملہ سیٹ ہونے جارہا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا کو یہ منظور نہ تھا،پہلے میڈیا پر اچھا خاصا ٹرائل ہوا۔اس کے بعد انہیں پیغام دیا گیا۔
دوسری وجہ وارنر کا ایک مطالبہ تھا ،جو کرکٹ آسٹریلیا نے پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔مطالبہ یہ ہے کہ مجھے کپتانی کے لئے اہل قرار دیا جائے،مجھ پر عائد پابندی ہٹائی جائے۔
ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد شاہین آفریدی نے پہلا کام کیا کیا
کرکٹ آسٹریلیا نے2018 میں کیپ ٹائون ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ پر اس وقت کے کپتان سٹیون سمتھ،نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور اوپنر بین کرافٹ پر پابندی لگائی تھی،اس کے بعد سزا پوری ہونے کے بعد انہیں واپس لایا گیا،سٹیون سمتھ تو کپتانی کرتے پائے گئے لیکن وارنر پر کپتانی کی پابندی چلی آرہی ہے۔
ڈیوڈ وارنر کس کا مذاق اڑارہے،شاہین بھی اپنی شرٹ کسی کو دے رہے
اب وارنر نے غیر ملکی لیگ چھوڑ کر ملکی لیگ کھیلنے کا فیصلہ ایک بنیاد پر کیا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا ان پر عائد پابندی ختم کرے۔ادھر سڈنی تھنڈر نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اس سیزن سے اپنے نئے کپتان کا انتخاب کرے گا۔
ایسا لگتا ہے کہ وارنر اور کرکٹ آسٹریلیا میں بیک ڈور معاملات طے ہوگئے ہیں،جلد ہی ان پر عائد کپتانی کی پابندی اٹھالی جائے گی۔