کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
انگلینڈ کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کے دل میں عثمان خواجہ کی محبت اب جاگ اٹھی،ایک عرصہ سے ٹیم سے باہر کئے جانے والے عثمان خواجہ کے لئے کبھی ایسے جذبات کا اظہار نہیں کیا جو اب دیکھنے کو ملے ہیں،یہی نہیں بلکہ ڈیوڈ وارنر نے عثمان خواجہ کے لئے شاندار الفاظ کے ساتھ اپنی فیملی کا حصہ تک بنالیا ہے۔
سڈنی ٹیسٹ،سانسیں تھم گئیں،سنسنی خیزی نے چادر اوڑھ لی،میچ ڈرا
سڈنی میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ ڈرا کھیلنے کے بعد ڈیوڈ وارنر نے اپنے 3 اور عثمان خواجہ کے ایک بچے کے ساتھ تصوہت بنوائی،ساتھ میں یہ لکھا ہے کہ
میں اورعثمان خواجہ ایک دوسرے کے خلاف بھی ایکشن میں رہے ہیں،اب وہ ٹیم میں شاندار واپسی کرچکے ہیں،ان کی مسلسل 2 سنچریز شاندار خواب ہے،اب ایک ٹیم میں ہوتے ہوئے ہمارے خواب اور خیالات ایک جیسے ہیں،ویسے بھی اب وہ باپ بن گئے ہیں ،اس اعتبار سے خواجہ اور میریئ تمنائیں ایک جیسی ہوگئی ہیں،اب ہمارے خواب اور خیالات ایک جیسے ہونگے۔اس پرفارمنس نے ہمیں قریب تر کردیا،ہم قریبی دوست بنیں گے۔
ادھر عثمان خواجہ نے ان سمیت تمام آسٹریلین ٹیم کو پاکستان کے دورے کا مشورہ دیا ہے،کہا ہے کہ آسٹریلیا اب کرکٹ کے لئے کچھ کرے،پاکستان کے لوگ انہیں دیکھیں گے،سب کو فائدہ ہوگا،میں پی ایس ایل کھیلا،میں دوبارہ بھی کھیلنا چاہوں گا۔خواجہ کا یہ انٹرویو پورے آسٹریلیا سمیت تمام کرکٹ برادری میں لائیو چلا ہے،اس سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔