| | | | |

سڈنی ٹیسٹ،سانسیں تھم گئیں،سنسنی خیزی نے چادر اوڑھ لی،میچ ڈرا

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

سڈنی ٹیسٹ،سانسیں تھم گئیں،سنسنی خیزی نے چادر اوڑھ لی،میچ ڈرا۔ایشز کا چوتھا ٹیسٹ مقابلہ نہ ہونے کے باوجود زبردست انداز میں اختتام پزیر،آخری روز آسٹریلیا میں سب کی سانسیں بے ترتیب ہونے لگیں،انگلینڈ عوام کی نگاہیں،گھڑی،اوورز اور اپنے بیٹرز پر ٹک گئیں۔اس لئے کہ اتوار کو سڈنی ٹیسٹ کا آخری روز اب تک کے 4 میچزکے تمام دنوں سے زیادہ سنسنی خیز اور بھاری رہا ہے۔انگلینڈ کی مزاحمت سب کو نظر آنے لگی تھی۔

بنگلہ دیش کو الٹا پنچ،ٹائیگرز پہلے ہی روز رنزکے سیلاب میں بد حال

کھیل کے آخری روز آخری لمحات دیکھنے والے تھے،جب پیٹ کمنز نے سٹیون اسمتھ کو بائولنگ کے لئے بلالیا۔دونوں اینڈز سے اسپنرز لگے تھے۔انگلینڈ کی آخری 2 وکٹیں درکار تھیں۔ایشز میں مسلسل چوتھی فتح رقم کرنے کی  خواہش تھی۔دن بھر سخت مزاحمت کے بعد سڈنی کاکرائوڈ اور آسٹریلین فیلڈرز پریشان تھے۔3 اوورز باقی تھے کہ سٹیون اسمتھ لائے گئے۔انہوں نے اوورکی آخری بال پر جیک لیچ کو سلپ میں کھڑے ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ کروایا۔یوں  جیک لیچ کی 34 بالز پر 26 رنزکی مزاحمت دم توڑ گئی۔انگلینڈ کی 9ویں وکٹ گرگئی۔

آسٹریلیا کو اب 12 بالز پر آخری وکٹ درکار تھی۔نیتھن لائن آئے اور اورر گزر گیا،پھر آخری اوور شروع ہوگیا،پھر آخری بال باقی رہ گئی۔جمی اینڈرسن  اور سٹورٹ براڈ دیوار بنے رہے،یوں میچ ڈرا ہوگیا۔انگلینڈ نے9 وکٹ پر 270 اسکور کئے۔سکاٹ بولینڈ نے 3 جب کہ پیٹ کمنز اور نیتھن لائن نے 2،2 وکٹیں لیں۔سڈنی میں کرائوڈ کو سان سونگھ گیا،جب میچ ڈرا ہوگیا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے دن کا آغاز 10 رنزبناکسی نقصان کے کیا۔حسیب حمید 9 اور ڈیوڈ میلان 7 کر کے چلتی ناکامیوں میں مزید  اضافہ کرگئے۔جوئے روٹ کے لئے بھی ناکامی ہی رہی۔وہ  24 تک محدود رہے۔ زیک کرولی پہلی بار سیٹ ہوئے،انہیں  بین سٹوکس نے مدد دی،دونوں  نے اسکور 156 تک کردیا۔کرولی 77،سٹوکس60 اور جونی بیئر سٹو 41 کر کے گئے۔جیک لیچ نے آخر میں 26 کی اننگ کھیلی،سٹورٹ براڈ نے8 رنزکے لئے 35 بالیں کوب گزاریں۔

انگلینڈ نے ایک موقع پر 85 اوورز کی اننگ میں 7 وکٹیں کھودی تھیں۔17 اوورز باقی تھے۔8 ویں وکٹ گری تو بھی 11اوورز باقی تھے۔پھر بھی آسٹریلین گیند بازوں کے اوورز آخر گزار لئے گئے۔

اس میچ میں آسٹریلیا نے 8 وکٹ پر 416 اور 6 وکٹ پر 265 اسکور بنائے۔دونوں اننگز ڈکلیئر کی گئیں۔انگلینڈ نے 294 اور 9 وکٹ پر 270 اسکور بنائے۔عثمان خواجہ میچ کے بہترین پلیئر قرار پائے۔

یوں انگلینڈ نے شکست کا سلسلہ عارضی طور پر روک دیا۔آسٹریلیا کو 5 میچزکی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے،آخری میچ ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *