ووسٹر،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
کائونٹی میں اظہر علی کو روکنا محال،نیا کارنامہ،محمد عباس کی بھی چمک۔
انگلش کائونٹی کرکٹ میں اظہرعلی کی فارم بحال،روکنا محال۔مسلسل چوتھی ہاف سنچری جڑدی،اننگ جاری ہے۔سیزن کی پہلی سنچری کی شدید خواہش۔
ووسٹر میں کائونٹی کرکٹ کے 7 ویں رائونڈ کے پہلے دن کے کھیل میں ووسٹر شائر نے جوابی اننگ میں 2 وکٹ پر 159 اسکور بنالئے۔ پاکستان کے تجربہ کار بیٹر اظہر علی اس بار کچھ بہتر یوں کھیلے کہ سٹرائیک ریٹ اچھا رہا،انہوں نے 76 بالز پر 65 کے سٹرائیک ریٹ سے ففٹی مکمل کی۔6 چوکے بھی لگائے۔
مہنگائی کی چیخ وپکار میں پی سی بی نے خزانہ کھول دیا
اس سے قبل لیسٹر شائر ٹیم صرف 148 پر ڈھیر ہوگئی۔11 ویں نمبر پر کھیلنے والے کرس رائٹ نے سب سے زیادہ 27 رنز کئے۔اظہر علی کی ٹیم کی برتری شروع ہوگئی ہے۔11 رن کی لیڈ ہوگئی ہے۔اظہر علی 60 پر کھیل رہے ہیں۔دن کا کھیل ختم ہوگیا تھا۔
ادھر ٹائونٹن میں ہمپشائر نے سمرسیٹ کو 211 پر شکار کردیا۔پاکستان کے ایک اور پیسر محمد عباس نے اس اننگ میں کمال ہی کردیا۔17 اوورز میں صرف 21 رنز دیئے۔ان میں سے 7 اوورز میں رہے۔2 وکٹیں بھی لے اڑے۔
مانچسٹر میں ایسکس نے لنکا شائر کے خلاف پہلے روز کے کھیل کے خاتمہ پر 7 وکٹ پر 280 رنزبنائے۔جمی اینڈرسن 1 وکٹ تو لے گئے لیکن حسن علی پورے روز 12 اوورز کرکے کوئی بھی وکٹ نہ اڑاسکے۔