ہوو،کرک اگین رپورٹ
File Photo,Twitter
کائونٹی میں محمد رضوان کے پیئر بھارت کے چتشور پجارا،کیا کچھ ملا۔انگلش کائونٹی کرکٹ میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کا معاملہ پھنسا ہے،قومی گیند باز تو چھائے ہیں۔بیٹنگ میں شابن مسعود بھی سب کے لئے بڑا چیلنج بنے ہوئے ہیں لیکن محمد رضوان ابھی تک کامیاب نہ ہوسکے ہیں۔
محمد عامر کا کائونٹی میں پہلا تجربہ کیسا رہا،ریڈ بال کرکٹ کا مقصد ٹیسٹ میں واپسی؟
کائونٹی کا چوتھا میچ جاری ہے،اس باری انہیں بھارت کے چتشور پجارا کی شراکت مل گئی ہے،ان کی اننگ ابھی شروع ہی ہوئی تھی کہ دن ختم ہوگیا۔
سسیکس کی نمائندگی کرنے والےمحمد رضوان 13 بالز پر ابھی 5 رن ہی بنائے تھے کہ کھیل ختم ہوگیا،ان کے ساتھ دوسرے اینڈ پر موجود بھارت کے چتشور پجارا موجود ہیں۔وہ 128 پر کھیل رہے ہیں۔ٹیم کا اسکور5 وکٹ پر 362 ہوگیا ہے۔اس طرح اسے ڈرہم کائونٹی کے 223 پر 139 اسکور کی سبقت ہوگئی ہے۔
پاکستانی اور خاص کر محمد رضوان کے فینز ان سے کم سے ہاف سنچری کی توقع رکھتے ہیں۔ہفتہ کا روز ان کے کیریئر کے لئے نہایت اہمیت اختیار کرگیا ہے۔