| | |

کائونٹی کرکٹ،محمد عباس کی ایک اور شاندار پرفارمنس

سائوتھمپٹن،کرک اگین رپورٹ

کائونٹی کرکٹ،محمد عباس کی ایک اور شاندار پرفارمنس۔انگلش کائونٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں پاکستانی پیسر محمد عباس کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔سائوتھپمٹن میں وہ اپنی ٹیم کی یقینی جیت میں اہم معاون بن رہے ہیں۔واروکشائر ٹیم اننگ کی شکست  سے بچ گئی ہے لیکن 59 رنزکی لیڈ کے ساتھ اس کی آخری وکٹ باقی ہے۔

گال کے انوکھے ٹیسٹ ریکارڈز،پاکستان کے تمام 5 میچز،مکمل احوال

میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر واروکشائر نے دوسری اننگ میں 9 وکٹ پر 212 رنزبنالئے تھے۔دونوں اوپنرز ایلکس ڈیوس اورڈوم سبلی کو عباس نے شکار کیا،ساتھ میں مڈل آرڈر میں انہوں نےمیتھیو لیمب کو بھی آئوٹ کردیا۔اب تک وہ17 اوورز میں صرف 31 رنز دے کر 3 آئوٹ کرچکے ہیں۔

پہلی اننگ میں بھی واروکشائر ٹیم ناکام تھی اور217 اسکور بناپائی تھی،عباس نے جب12 اوورز میں 22 رنز دے کر ایک وکٹ لی تھی۔

محمد عابس کی اپنی ٹیم ہمپشائر نے پہلی اننگ 9 وکٹ پر 370 اسکور بناکر ڈکلیئر کی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *