لاہور،کرک اگین رپورٹ
Twitter Iamge
کائونٹی کرکٹ کھیلنے والے پاکستانی پیسر کہاں پہنچ گئے،شاندار استقبال بلکہ ویلکم بیک کے جملوں کی گونج۔شاہین شاہ آفریدی کا لاہور میں جاری قومی کنڈیشنگ کیمپ میں جاندار استقبال کیا گیا۔
لیفٹ ہینڈ پیسر کائونٹی کرکٹ کھیل کر وطن واپس آگئے تھے،انہوں نے مقررہ 6 میچز کے معاہدے کو بھی مکمل نہ کیا،اپنی کائونٹی سے وہ اجازت لے کرواپس آگئے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے ہفتہ کو لاہور کے نیشنل ہائی کیمپ سنٹر میں شرکت کی،جہاں پی سی بی کے زیراہتمام کھلاڑیوں کا کنڈیشنگ کیمپ جاری ہے۔لیفٹ ہینڈ پیسر کی آمد ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کی تیاری کی غرض سے ہوئی ہے۔
اظہر علی کی ڈبل سنچری،کیسے رہے حسن علی
پی سی بی نے ہفتہ کو جو خصوصی ویڈیو اور ریلیز جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ محمد حارث کا اعتماد ہی ان کی پہچان ہے۔ وہ کہتے ہیں ” والدین نے ہمیشہ نڈر رہنا سکھایا ۔ سخت محنت کو اپنا شعار بنانا چاہتا ہوں تاکہ زندگی میں آگے بڑھ سکوں۔ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا پہلا ہدف اور پھردنیا کے بہترین وکٹ کیپر بیٹر کا اعزاز حاصل کرنا ان کا خواب ہے”۔
نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو ریجنل انڈر 19 کی سطح پر اپنے کیرئیر کے ابتدائی دو ٹرائلز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑاتاہم انہوں نے ہمت نہ ہاری اور تیسری مرتبہ پھر قسمت آزمائی کی ۔ اس مرتبہ انہیں نہ صرف ریجنل انڈر 19 اسکواڈ میں منتخب کیا گیا بلکہ اسی سال عمدہ کارکردگی کی بدولت آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزازبھی دیا گیا۔
جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں محمد حارث نے پانچ میچز میں 65.5 کی اوسط سے 131 رنز بنائے اور پھر ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا۔ مہمان ٹیم کا دورہ تو مکمل نہ ہوسکا، لہٰذا شائقین کرکٹ کو نوجوان کھلاڑی کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے ایچ بی ایل پی ایس ایل کا انتظا رکرنا پڑا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل میں انہوں نے پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے ڈیبیو میں کراچی کنگز کے خلاف 49 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور پھر دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 32 گیندوں پر 70 رنز کی جارحانہ اننگز داغ دی۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ خود اعتمادی پر یقین رکھتے ہیں۔ پشاور زلمی کی منیجمنٹ نے بھی ایونٹ کے دوران بہت حوصلہ افزائی کی ۔