| | | |

اظہر علی کی ڈبل سنچری،کیسے رہے حسن علی

ووسٹر،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

 

اظہر علی کی ڈبل سنچری،کیسے رہے حسن علی۔اظہر علی کی شاندار ڈبل سنچری،دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل انہوں نے سنگ میل عبور کرلیا۔ووسٹر میں لیسٹرشائر کے خلاف کائونٹی میچ کے دوسرے روز پاکستانی بیٹر اظہرعلی نے پہلے سنچری اور پھر ڈبل سنچری مکمل کرلی۔

اظہر علی کی چھپڑپھاڑ اننگ،ڈبل سنچری قریب

جمعہ کو دن کے اختتامی لمحات میں اظہر علی نےآخری اوور کی دوسری بال پر سنچری مکمل کی،اس کے لئے انہوں نے چوکا لگایا۔328 گیندوں پر انہوں نے ڈبل سنچری مارک ٹریڈ بنایا۔کھیل کے خاتمہ پر وہ 329 بالز پر 202 رنزکے ساتھ کھڑے ہیں،ناٹ آئوٹ ہیں۔اظہر علی نے 18 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ان کے ساتھ جیک ہینز127 پر کھیل رہے ہیں۔

ووسٹر شائرنے 3 وکٹ پر 456 رنزبنالئے ہیں،اس طرح اسےلیسٹر شائر کے 148 رنز پر 308 اسکور کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔

مانچسٹر کے ہوم گرائونڈ پر لنکا شائر ٹیم ایسکیس کے خلاف مشکلات کا شکار ہوگئی۔اس کے 5 کھلاڑی32 اسکور پر آئوٹ ہوگئے،یہ اس لئے بھی شرمناک ہے کہ ایسکس ٹیم پہلی اننگ میں 391 اسکور بنانے میں کامیاب ہوئی۔حسن علی آخری لمحات میں 1 وکٹ لے سکے،انہوں نے71 رن دیئے،ویسے جمی اینڈرسن بھی 59 اسکور دے کر ایک آئوٹ کرسکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *