| | | | | |

سنچری میکر اب ہیئر میکر،شعیب ملک کس کےکہنے پر ڈراپ،ہولی کے رنگ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان حجام بن گئے،ساتھی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کی نئی کٹنگ کردی،تیسرے میچ میں شاہین کے بال نئے اسٹائل میں سامنے آئیں گے۔

کرکٹر نے خود ہی ویڈیو شیئر کی،ساتھ میں رضوان کو شاندا الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔لکھا ہے کہ  رضوان کو ہرکام آتا ہے،کمال مہارت ہے۔

سیاسی گرج چمک،آسٹریلیا سیریز متاثر ہوگئی،راولپنڈی میں میچز ختم،منتقلی کا حکم

کراچی ٹیسٹ میں سنچری کرنے والے پاکستانی ہیرو سے اس کام کے لئے فخرزمان نے بھی بکنگ کروالی ہے۔

ادھر ایک نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ شعیب ملک کو ٹیم سے نکالنے کا فیصلہ سلیکٹرز کا نہیں ،پاکستانی کپتان بابر اعظم کا تھا۔آسٹریلیا کے خلاف  محدود اوورز سیریز کے لئے جس ٹیم کا اعلان ہوا،اس میں شعیب ملک نہیں ہے۔سما ٹی وی کے رپورٹرقادر خواجہ کے مطابق بابر نے یہ فیصلہ شعیب ملک کو اعتماد میں لے کرکیا ہے اور اس پر شعیب نے کپتان کو اختیار دیا ہے کہ جیسے آپ مناسب سمجھو۔بابر نے انہیں بتایا تھا کہ وہ نوجوانوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔

کرک اگین کا ماننا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف صرف ایک ہی ٹی 20 میچ شیڈول ہے،اس مین کھلانا نہ کھلانا کوئی معنی نہیں رکھتا،اسے کرکٹ کی زبان میں سمجھنے کی ضرورت ہے،سی طرح سرفراز احمد سے کسی کو اتنی ہی محبت ہے تو انہیں   کوچ وکٹ کیپر کم کرکٹر لگادیں۔

ادھر آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں شریک بھارتی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے ہولی کا تہوار منایا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *