| | | | |

سیاسی گرج چمک،آسٹریلیا سیریز متاثر ہوگئی،راولپنڈی میں میچز ختم،منتقلی کا حکم

اسلام آباد،لاہور:کرک اگین رپورٹ

File Photo

سیاسی گرج چمک،آسٹریلیا سیریز متاثر ہوگئی،راولپنڈی میں میچز ختم،منتقلی کا حکم۔ پاکستان کے سیاسی دنگل نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہوم شیڈول کا متاثر کرڈالا،حکومت نے باقاعدہ اعلان کردیا ہے،پی سی بی کی جانب سے تادم تحریر کوئی خبر جاری نہیں کی گئی۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز لاہور میں کہاں کھوگئے،بے انتہا تعریف

وزیر داخلہ شیخ رشید نے تھوڑی دیر قبل اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں حکومتی اور اپوزیشن کی سرگرمیوں کی وجہ سے راولپنڈی میں شیڈول 3 ون ڈے میچز اور ایک ٹی 20 میچ راولپنڈی سے لاہور منتقل ہوگئے ہیں۔یہ میچز پنڈی میں شیڈول تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پی سی بی نے پہلے شیڈول میں یہ میچز لاہور میں رکھے تھے،پھر یہ میچز راولپنڈی منتقل کئے گئے اور اب حکومت کے حکم سے دوبارہ لاہور ہونگے۔

آسٹریلیا ٹیم اس وقت تیسرے ٹیسٹ کے لئے لاہور ہے،اب اس کا یہاں قیام طویل ہوگا۔آخری میچ تک وہیں ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *