| | |

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا سڈنی میں سیشن،تیسرا ون ڈے میچ کل صبح

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آج سڈنی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔بارش کے باعث کھلاڑیوں نے کرکٹ سینٹرل نیو ساؤتھ ویلز میں انڈور پریکٹس سیشن کیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ کل نارتھ سڈنی اوول میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 0505 بجے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل 8 کا آفیشل شیڈول آج جاری ہوگا،ٹائمنگ ،مزید اعلانات کی تفصیلات

آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم شدید دبائو میں ہے اور اس کے لئے پہلے 2 میچوں کی بڑی شکست سے سبکی ہوئی ہے۔

یہ سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔پاکستانی ٹیم کو کلین سوئپ سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔اس کے لئے اسے کل جیت کےلئے جانا ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *