| | | | | | |

حیرت انگیز،دلچسپ،آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی،پھر بھی ملین ڈالرزخسارہ،میکسویل اور وارنر میں گولہ باری

سڈنی،نئی دہلی:کرک اگین رپورٹ

حیرت انگیز،دلچسپ،آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی،پھر بھی ملین ڈالرزخسارہ،میکسویل اور وارنر میں گولہ باری۔یہ بھی کمال ہوگیا۔کرکٹ آسٹریلیا نے عجب اعلان کیا ۔ٹی ٹوئنٹی 2022 کی میزبانی بھی خسارے سے نہ بچاسکی۔دوسری جانب یہ اعلان بھی ساتھ ہے کہ میگا ایونٹ سمیت بی پی ایل سے آمدنی بڑھی ہے۔

ورلڈکپ میں آج کون مقابل،پاکستانی اسکواڈ میں بڑی تبدیلی،کون ان فٹ،کون آرہا

دلچسپ و عیجب نیوز یہ تھی کہ کرکٹ آسٹریلیا نے جمعرات کو 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے 42.5 ملین امریکی ڈالر کمانے کے باوجود مالی سال 2022-23 کے لیے 16.9 ملین امریکی ڈالر کے نقصان کی اطلاع دی۔یہاں تک کہ میچوں نے گزشتہ سال حاضری کا نیا ریکارڈ قائم کیا، جس میں ایم سی جی  میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کے لیے 92,000 شائقین اور پرتھ اسٹیڈیم میں پرتھ سکارچرز اور برسبین ہیٹ کے درمیان بی پی ایل فائنل کے لیے 53,866 کا سیلڈ آؤٹ ہجوم شامل تھا۔ کرکٹ بورڈ کو نقصان کی توقع تھی کیونکہ نان ایشز سال تھا۔

ادھر آسٹریلیا کے گلین میکسویل اور ڈیوڈ وارنر میں لفظی جنگ بلکہ گولہ باری  ہوئی ہے۔میکسویل نے اسٹیڈیم لائٹ شو کے بارے میں شکایت کی۔تماشے کو کھلاڑیوں کے لیے بونگا خیال قرار دیا۔ڈیوڈ وارنر میکسویل کے تبصروں کے خلاف بولے۔گلین میکسویل اور ڈیوڈ وارنر دونوں نے بدھ کی رات ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف سنچریاں اور ریکارڈ توڑ ڈالے۔  جوڑی نے دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں لائٹ شو کے بارے میں سر جوڑ لیے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر کہتے ہیں کہ لیزر لائٹ شو اچھا نظارہ ہے۔گلین میکسویل نے آنکھیں اندھی کئے جانے کی شکایت کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *