| | | | | | |

پی ایس ایل 9 میں آج کا میچ،پشاور اور ملتان میں کس کی جیت،ہار کسے فائدہ دینے والی

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 9 میں آج کا میچ،پشاور اور ملتان میں کس کی جیت،ہار کسے فائدہ دینے والی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں آج 5 مارچ 2024 کو اہم مقابلہ ہوگا۔گزشتہ رات اسلام آباد سے ہانے ولی پشاور زلمی ٹیم آج ایونٹ کی ٹاپر ملتان سلطانز کے خلاف ایکشن میں ہوگی۔اس سیزن میں سلطانز کو اکلوتی شکست پشاور زلمی سے ہی اپنے شہر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی تھی۔23 فروری 2024 کو پشاور نے ملتان میں8 وکٹ پر 179 رنزبنائے تھے اور ملتان سلطانز 174 پر آل آئوٹ ہوگئی تھی۔5 رنزکی شکست میں ایک چھکے نما کیچ کو متنازعہ کہاگیا تھا۔

اوور آل ملتان کو باہمی میچزمیں برتری ہے۔پشاور زلمی کے خلاف 14 میں سے 10 میچز جیتے ہیں اور صرف 4 میں شکست ہوئی ہے۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کا یہ پہلا میچ ہوگا جو خاصا چیلنج ہوگا،اس میں ٹاس کا کردار بھی نہایت اہم ہے۔دونوں ٹیموں کا یہ 8 واں میچ ہے۔ زلمی جیتے تو 9 پوائنٹس کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بعد تیسری پوزیشن پر ہونگے۔اگر ہارے تو سلطانز کی پلے آف کی پہلی پوزیشن کنفرم ہوجائے گی۔زلمی کی شکست لاہور تک کو پھر سے زندہ کرنے کی ایک کوشش ہوگی۔سلطانز ہارے تو اپنے علاوہ باقی تمام ٹیموں میں جان بھریں گے۔ملتان سلطانز جیتے تو اسلام آباد ،کویٹہ اور گلیڈی ایٹرز کو سکون ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *